BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 April, 2007, 08:19 GMT 13:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف بینظیر ڈیل پھر سرخیوں میں

بینظیر بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات
بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان گزشتہ دنوں بھی لندن میں ملاقات ہوئی تھے
پاکستان کے قومی اخبارات نے بینظیر بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات اور حکومت سے ان کی مبینہ ڈیل کو بہت اہمیت دی ہے۔

انگریزی اخبار ڈان نے دبئی میں بینظیر نواز شریف ملاقات اور بینظیر سے مبینہ حکومتی ڈیل کی خبر کو بہت نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

اخبار نے نیب کے خصوصی سیل کی حالیہ بندش اور بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف انٹرپول کے ذریعے جاری کیے ریڈ وارنٹوں کی واپسی کو مبینہ مشرف بینظیر ڈیل کی بنیاد کے طور پر پیش کیا ہے۔

ڈان نے امریکی تِھنک ٹینک سٹریٹفور کی اس رپورٹ کو بھی صفحہ اول پر جگہ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ عدالتی بحران نے حکومت کو پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریقین گزشتہ تین سالوں سے خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

تاہم رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ ابھی تک یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ ڈیل پایہ تکمیل کو پہنچ سکے گی یا نہیں۔

اردو اخبار نوائے وقت نے بھی نواز بینظیر میٹنگ کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا ہے۔ اخبار کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہونے والے ملاقات نے بینظیر بھٹو نے تاحال حکومت سے کسی قسم کی ڈیل سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے حکومت سے رابطے جاری ہیں اور بات چیت پر اے آر ڈی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اخبار نے ساتھ ہی صدر مشرف کے ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کے حوالے سے یہ سرخی جمائی ہے کہ ’ڈیل کا پروپیگنڈا نہ سنیں‘۔ اپنے خطاب میں صدر مشرف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسمبلیاں توڑی نہیں جائیں گے اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔

انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق بینظیر کا نواز شریف سے ملاقات کا بنیادی مقصد ان غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا جو حکومت سے ان کی مبینہ ڈیل کے خبروں سے پیدا ہوئی ہیں۔

اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار پاکستان ابزرور نے بینظیر نواز ملاقات کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف نے بینظیر کی حکومت سے ڈیل کی صورت میں اے آر ڈی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

اخبار ڈان نے موجودہ عدالتی بحران کے پس منظر میں صدر پرویز مشرف کی طرف سے ممکنہ طور پر سخت اقدامات اٹھانے کی خبر کو بھی بہت نمایاں طور پر صفحہِ اول پر جگہ دی ہے۔

’عدالتی بحران کے سلسلے میں قربانی کے بکرے کی تلاش‘ کے سرخی سے چھپنے والے اس خبر میں وزیر اعظم شوکت عزیز کو ممکنہ طور پر ہٹائے جانے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

خبر میں صدر مشرف کے بہت قریب سمجھے جانے والے ایک وزیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ موجودہ عدالتی جنگ ڈاکٹر عبدالقدیر کے معاملے سے سنگین بحران ہے۔

خبر کے مطابق عدالتی بحران کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو امریکہ سے اپنا علاج ادھورہ چھوڑ کر وطن واپسی پر مجبور ہونا پڑا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد