تشدد کی ذمہ دار حکومت ہے: اعتزاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی ذمہ دار ایم کیو ایم، وفاقی اور صوبائی حکومت ہے۔ کراچی ایئرپورٹ سے بی بی سی کے شفیع نقی جامعی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’عوام کچھ نہیں کر رہے بلکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم کی صوبائی حکومت کر رہی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی دہشتگردی ہے اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ’ ہم تو کراچی ائیر پورٹ پر جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں محصور ہیں۔ جب ہم بارہ بجے اترے تو یہاں کی انتظامیہ اور پولیس نے چیف جسٹس کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور ہماری اطلاع کے مطابق حکام انہیں گورنر ہاؤس لے جانا چاہتے تھے‘۔ بیرسٹر اعتزاز کے مطابق اغواء کی اس کوشش میں پولیس رینجرز اور آئی جی سندھ خود ملوث تھے جنہوں نے چیف جسٹس سے کھینچا تانی کی لیکن وکلاء نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ’اس وقت بھی لاؤنج کے باہر آئی جی اور ہوم سیکرٹری نیم فوجی دستوں کے ساتھ موجود ہیں اور ایئر پورٹ کے باہر ایم کیو ایم کی ریلی ہے جس میں شامل سینکڑوں لوگ مخالفانہ نعرے لگا رہے ہیں اور انہوں نے راستہ بھی بلاک کیا ہوا ہے‘۔ اس سوال پر کہ کیا چیف جسٹس کو اس طرح روک کر حکام سندھ ہائی کورٹ کی حکم عدولی تو نہیں کر رہے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگرچہ انہیں چیف جسٹس کو سندھ ہائی کورٹ تک رسائی فراہم کرنے کے بارے میں عدالتی حکم کا نہیں پتہ لیکن اگر کوئی ایسا حکم دیا گیا ہے تو حکام اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آئندہ کی حکمتِ عملی کے بارے میں سوال پر چیف جسٹس کے وکیل نے کہا کہ اعتزاز احسن نے ان خیالات کی نفی کی کہ چیف جسٹس اب سیاستدان بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے بالکل سیاست نہیں کی اور نہ ہی میڈیا سے بات کی ہے اور جسٹس افتخار نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے ان کا پیچھے ہٹنے کا سوال ہو اور جہاں تک بار ایسوسی ایشن سے خطاب کی بات ہے تو وہ چیف جسٹس کا حق ہی نہیں فرض بھی ہے‘۔ | اسی بارے میں کراچی میں ہنگامے، چونتیس ہلاک12 May, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کی واپسی، ہنگاموں میں 34 ہلاک12 May, 2007 | پاکستان ایمرجنسی افواہیں بے بنیاد: مشرف12 May, 2007 | پاکستان ہمارے رپورٹرز سے: لمحہ بہ لمحہ12 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||