ایمرجنسی افواہیں بے بنیاد: مشرف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں حالات ایسے نہیں ہیں جن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہو۔ سنیچر کو راولپنڈی کے قریب مورگاہ میں ایک پاور جنریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں ہرگز ایمرجنسی نافذ نہیں کی جائے گی۔ ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے دائر ریفرنس پر سیاست نہ کی جائے اور کونسل کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ صدر مشرف نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی بہت عزت کرتے ہیں اور کوئی بڑا قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر مشرف نے کہا کہ موجودہ صورتحال زیادہ دیر نہیں رہے گی۔ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا بہت ضرروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملے کو سڑکوں پر لا کر سیاسی مسئلہ بنانے سے گریز کرنا ہوگا۔ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس قومی مفاد میں کیا ہے حالانکہ ان کے چیف جسٹس کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات کا سال ہے اور آزاد اور شفاف انتخابات کے بعد ایک نئی حکومت وجود میں آئے گی۔ |
اسی بارے میں اسلام آباد: سٹیج تیار، انتظام مکمل12 May, 2007 | پاکستان صدر کے جلسے کی تیاریاں مکمل12 May, 2007 | پاکستان ہمارے رپورٹرز سے: لمحہ بہ لمحہ12 May, 2007 | پاکستان کراچی میں ہنگامے، چونتیس ہلاک12 May, 2007 | پاکستان ریلی پر ریلی، دیکھیں کیا ہوتا ہے12 May, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||