انتخابات کی صورت میں بار سے چھٹی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے وکلاء نے جمعرات کے احتجاجی مظاہرے میں اعلان کیا ہے کہ جو وکیل امیدوار عام انتخابات سے دستبردار نہیں ہوگا اس کی لاہور بار کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔ لاہور بارایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں منظور کردہ قرارداد میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کے انتخابات سے دستبرداری کے فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرار داد میں لاہور بارایسوسی ایشن کے تمام ممبر وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعہ تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔ ایک دوسری قرارداد میں لاہور کے وکلاء کو پولیس افسروں اور اہلکاروں کی طرف سے عدالتوں میں پیش ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چونکہ پولیس وکلاء پر تشدد میں ملوث ہے اس لیے کوئی وکیل ان کے اقدمات کی پیروی نہ کرے۔ ایوان عدل میں ہونے والے مذکورہ اجلاس کے بعد وکلاء نے ایوان عدل سےاحتجاجی جلوس نکالا۔ پولیس کی بھاری نفری نے دو تین مقامات پر انہیں گھیرے میں لیا لیکن وکیل رکاوٹیں توڑتے اور نعرے بازی کرتے ہوئے چئیرنگ کراس تک جا پہنچے۔ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وکلاء احتجاج کرتے ہوئے چیئرنگ کراس تک پہنچ پائے حالانکہ لاہور کی مال روڈ پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جس کے تحت جلسے جلوس پر پابندی ہے۔ راستے میں ہائی کورٹ کے وکلاء بھی جلوس میں شامل ہوگئے۔ وکلاء نے جلوس کے راستے میں مال روڈ پر لگے مسلم لیگ قاف کے انتخابی نشان (سائیکل) والے تمام پوسٹر اور بینر اتار کر پھاڑ دیے اور پوسٹرو ں کو چیئرنگ کراس میں نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرے کے اختتام پر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کیا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد شاہ نے ملک میں عدلیہ کی بحالی تک تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عدلیہ کو دو نومبر والی پوزیشن پر بحال نہیں کیا جاتا وکیلوں کی تحریک جاری رہے گی۔وکلاء رہنماؤں نے عام انتخابات کو فراڈ قرار دیا اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کا بائیکاٹ کردیں۔ |
اسی بارے میں اعتزاز انتخابات سے دستبردار12 December, 2007 | پاکستان مجلس: چارجماعتیں انتخاب لڑیں گی11 December, 2007 | پاکستان قاف لیگ پر دھاندلی کا الزام11 December, 2007 | پاکستان پی پی پی مسلم لیگ(ن) سے خوش 10 December, 2007 | پاکستان مسلم لیگ (ق) کے منشور کا اعلان 10 December, 2007 | پاکستان بینظیر کی نامزدگی کےخلاف اپیل رد10 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||