قاف لیگ پر دھاندلی کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (قائداعظم) کے رہنما سمجھتے ہیں کہ وہ خفیہ تحقیقاتی اداروں ، پولیس اور ریٹرننگ افسروں کو استعمال کرکے آئندہ انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کرلیں گے۔ سابقہ حکمراں جماعت اور ریاستی اداروں پر آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کا ارادہ رکھنے کاالزام لگاتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا ’ کیا یہ ملک اس لیے بنا ہے کہ مسلمان مسلمان کو مارے ، غریب غریب کو اور پختون پختون کو مارے اورکیا یہ ایجنسی والے ، پولیس والے ، ریٹرننگ افسر اب بھی دھاندلی کریں گے کہ مذید لوگ مریں۔‘ مردان سے قومی اسمبلی کی نشست این ۔ اے نائن سے پی پی پی پی کے امیدوار خانزادہ خان کی مردان کے قریب شیخ ملتون میں رہائش گاہ پر چار دیواری کے اندر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران بے نظیر بھٹو نے ملک اور خصوصاٌ صوبہ سرحد میں امن کی بحالی ، اسلامی تعلیمات اور پختون روایات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ۔ تقریر کے دوران اُنھوں نے جذباتی طرزِ بیان اختیار کیے رکھا اور کئی بار اپنی جماعت کے منشور اور بنیادی اصولوں میں اسلامی نکات کا تدکرہ کیا خصوصاٌ پی پی پی کے بنیادی اصول ’ اسلام ہمارا دین ’ ، ’ جمھوریت ہماری سیاست ’ ، ’ مساواتِ محمدی کے مطابق معیشت ’ اور ’ طاقت کا سرجشمہ عوام ہیں‘۔ آئندہ انتخابات کے بعد حکومت میں آنے کی صورت میں اُنھوں نے ضلع مردان میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہ’ہمیں غلامی میں نہیں رہنا ، کبھی فوج کی ، کھبی مُلا کی اور کبھی رجعت پسندوں کی غلامی‘ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سنگین خطرات درپیش ہیں پی پی پی اور یہ کہ تورا بورا (افغانستان) سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوئے جس کے بعد قبائلی علاقوں میں بدامنی پھیلی اور صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، بنوں کے حالات بھی خراب ہوئے اور سوات میں فوجی آپریشن کیا گیا۔ اُنھوں نے کہا کہ دونوں جانب سے (فوج اور مذہبی انتہا پسندوں میں سے) غریب لوگ مر رہے ہیں۔ صدر پرویز مشرف کے فوج کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دینے ، ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور سولہ دسمبر کو ایمرجنسی ہٹائے جانے کو عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں اُن کی کامیابی قرار دیتے ہوئے بےنظیر کا کہنا تھا کہ ’سابقہ حکمراں جماعت سمجھتی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں انٹیلیجنس انجنسیوں اور پولیس کو استعمال کریں گے ، اب عوام یہ رکاوٹ بھی دور کریں گے‘ ۔ اس موقع ہر پی پی پی کی سربراہ نے ضلع مردان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے اپنے نامزد امیدواروں کا تعارف کرانے کے بعد اُنھیں سٹیج پر کھڑا کرکے پارٹی کارکنوں کے سامنے عہد لیا گیا کہ ’وہ منتخب ہونے کی صورت میں کسی فوجی حکمران ، انٹیلیجنس ایجنسی کے دباؤ میں یا پیسے کے لالچ میں سینیٹ اور سپیکر کے انتخابات کے موقع پر اپنا ووٹ نہیں بیچیں گے اور پارٹی کے فیصلے کے پابند رہیں گے‘۔ | اسی بارے میں بینظیر کی نامزدگی کےخلاف اپیل رد10 December, 2007 | پاکستان آٹھ جنوری: انتخابی سرگرمیاں غائب08 December, 2007 | پاکستان بی بی، ارباب کے خلاف درخواستیں07 December, 2007 | پاکستان بینظیر دبئی روانہ ہو گئیں06 December, 2007 | پاکستان صوبوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ06 December, 2007 | پاکستان چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات پر اتفاق06 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||