بینظیر دبئی روانہ ہو گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی چئر پرسن بینظیر بھٹو جمعہ کی صبح دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو جب اسلام آباد سے دبئی جانے کے لیے ہوائی اڈے پہنچیں تو انہیں امیگریشن حکام نے ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس بارے میں پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا تھا کہ اصل میں بینظیر بھٹو عجلت میں اپنا پرانا اور خارج المدت پاسپورٹ اٹھا کر آئیں تھیں۔ ان کے موقف کی اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر تعینات حکام نے بھی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو بچوں سے ملنے جا رہی ہیں اور چند روز دبئی میں قیام کے بعد واپس پاکستان آئیں گی۔ بینظیر بھٹو ایسے وقت میں دبئی جا رہی ہیں جب حزب مخالف کے دو بڑے اتحاد چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں ان کی اچانک دبئی روانگی پر سیاسی حلقوں میں حیرانگی ظاہر کی جا رہی ہے۔ بعض سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ انہیں بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ وہ انتخابات کے بائیکاٹ کے سلسلے میں کچھ وقت چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سے بدھ کو اٹھارہ عرب ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی تھی۔ جبکہ انہوں نے خود جا کر امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔ | اسی بارے میں ’حکومت نے بہت بڑی کوتاہی کی‘05 December, 2007 | پاکستان ’جسٹس افتخار سے نہیں مل سکتے‘06 December, 2007 | پاکستان بائیکاٹ پرنظرثانی کریں: فضل الرحمان30 November, 2007 | پاکستان نواز اور شہباز پر انتخابی اعتراضات30 November, 2007 | پاکستان نواز شریف، بینظیر ملاقات پیر کو01 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||