BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 December, 2007, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حکومت نے بہت بڑی کوتاہی کی‘

نواز شریف
نواز شریف زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے فوج کے کردار سے خوش نہیں ہیں
پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران آٹھ اکتوبر سن دو ہزار پانچ کے زلزلے میں فوج کے کردار پر شدید تنقید کی ہے۔

نواز شریف زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے متاثرہ علاقوں کے دو روزہ دورے کے آخری مرحلے پر آج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے۔

پاکستان اور کشمیر کے اس علاقے کو تقسیم کرنے والے کوہالہ پل پر ان کے استقبال کے لئے جمع سینکڑوں کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے زلزلے میں فوج کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج امداد کے لئے وقت پر پہنچتی تو بہت سارے لوگوں کی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔’مجھے بڑا دکھ ہے کہ اس وقت پاکستان کی حکومت نے بہت بڑی کوتاہی کی۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ پاکستان کے متاثرہ علاقوں اور کشمیر میں فوج چپے چپے میں پھیلی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود فوج متاثرین کی مدد کے لئے بعض جگہ تین دن بعد پہنچی اور کچھ مقامات پر چار دن بعد جبکہ میں نے سنا ہے کہ کشمیر میں سات دن بعد پہنچی۔‘

 فوج مشرف صاحب کے کہنے پر پانچ منٹ میں وزیر اعظم ہاؤس پہنچ کر میاں نواز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو اپنے پاکستانی بھائیوں کو بچانے کے لئے سات دنوں بعد کیوں پہنچی۔ پرویز مشرف سے حساب لیا جائے کہ انہوں نے زلزلے میں ہزاروں لوگوں کو کیوں مرنے دیا
میاں نواز شریف

انہوں نے کہا کہ اگر فوج مدد کے لئے بروقت پہنچتی تو بہت ساری جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔’مجھے بالاکوٹ میں ایک بچیوں کا اسکول دکھایا گیا جہاں تین سو بچیاں دب کر ہلاک ہوئیں کیوں تین روز تک ان کے مدد کے لئے فوج یا حکومت کے لوگ نہیں پہنچے۔‘

انہوں نے کہا ’ فوج مشرف صاحب کے کہنے پر پانچ منٹ میں وزیر اعظم ہاؤس پہنچ کر میاں نواز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو اپنے پاکستانی بھائیوں کو بچانے کے لئے سات دنوں بعد کیوں پہنچی۔‘ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے حساب لیا جائے کہ انہوں نے زلزلے میں ہزاروں لوگوں کو کیوں مرنے دیا۔

اس سے قبل نواز شریف جب کوہالہ پل عبور کرکے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پہنچے تو ہزاروں کشیریوں نے ان کا نعرہ لگا کر ان کا استقبال کیا۔ سڑک کے دونوں طرف کھڑے لوگوں نے ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی چھوڑی گئی۔

میاں نواز شریف کے استتقبال کا اہتمام حکمران جماعت مسلم کانفرنس کے ان رہنماؤں نے کیا ہے جو وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے مخالف تصور کئے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ حزب مخالف کی جماعت پیپلز مسلم لیگ بھی ان کے استقبال میں پیش پیش تھی۔

اسی بارے میں
’نواز الیکشن نہیں لڑ سکتے‘
03 December, 2007 | پاکستان
شریف: مقدمے کی سماعت ملتوی
05 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد