BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں بنیاد پرست نہیں: نواز شریف
نواز شریف
پاکستان نے جب افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کیا اس وقت نواز شریف وزیر اعظم تھے
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ ان کا جھکاؤ بنیاد پرستی کی طرف ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’ میں ہمیشہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا رہا ہوں، چاہے وہ پاکستان میں ہو، یا ملک سے باہر۔

’ہم صرف اور صرف اعتدال پسندی کے راستے پر چلتے ہیں۔‘

نواز شریف نے کہا کہ ’ ہمارے بارے میں دوسرے ملک ماضی میں ہمارے تعاون کو مد نظر رکھے بغیر بیانات دیتے ہیں۔ یہ بات بالکل نامناسب ہے جس پر مجھے مایوسی ہے‘۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو پاکستان نے نواز شریف کے دور اقتدار میں ہی تسلیم کیا تھا۔ طالبان کو تسلیم کرنے والے باقی دو ملک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تھے۔

نواز شریف کی مسلم لیگ پر بعض حلقوں کی طرف سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کا فائدہ اٹھانے کا بھی الزام لگایا جاتا ہے۔

 ہمارے بارے میں دوسرے ملک ماضی میں ہمارے تعاون کو مد نظر رکھے بغیر بیانات دیتے ہیں۔ یہ بات بالکل نامناسب ہے جس پر مجھے مایوسی ہے
نواز شریف

جلاوطنی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان واپس لوٹنے پر نواز شریف نے کہا انہوں نے ہی پاکستان کو جوہری طاقت بنایا تھا۔

انیس سو اٹھانے میں پاکستان نے جب ہندوستان کے جواب میں اپنے جوہری دھماکے کیے تھے، تو ملک میں اس کی ستائش کی گئی تھی لیکن مغربی دنیا میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہیں خطرہ تھا کہ اسلامی بنیاد پرستوں سے نواز شریف کے مبینہ قریبی مراسم کی وجہ سے یہ جوہری ہتھیار مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں میں پڑ سکتے ہیں۔

نواز شریف آج بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے حالانکہ ان پر جوہری دھماکے کرنے کے لیے زبردست دباؤ تھا۔

اس وقت ٹامس سائمنس پاکستان میں امریکہ کے سفیر تھے جنہوں نے نواز شریف کو جوہری آزمائشی دھماکے کرنے سے روکنے کے لیے امریکہ کی جانب سے رعایتوں کے پیکج کی پیش کش کی تھی۔

’اس وقت زیادہ تر پاکستانی اس حق میں تھے کہ پاکستان آزمائشی دھماکہ کرے۔ لیکن نواز شریف اس کے خلاف تھے۔ ان کا مقصد امریکہ کو ٹھینگا دکھانا نہیں تھا بلکہ وہ صرف اپنا عہدہ بچا رہے تھے۔ ان کے سامنے اور کوئی راستہ نہیں تھا‘۔

نواز شریفنواز شریف کی واپسی
ڈیل نہیں تو رویوں میں تبدیلی کیسے آئی؟
استقبال کی تیاریاںاستقبال کی تیاریاں
نواز شریف کی واپسی پر کارکنوں کا جوش
نواز شریف کی واپسینواز شریف کی واپسی
نواز شریف کے استقبالیہ جلوس کی جھلکیاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد