BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 December, 2007, 18:11 GMT 23:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجلس: چارجماعتیں انتخاب لڑیں گی

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چار جماعتوں کے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کسی اتحاد کا نہیں بلکہ ان جماعتوں کا انفرادی فیصلہ ہے: جماعتِ اسلام
متحدہ مجلس عمل کی چار جماعتوں جعمیت علمائے اسلام، جمعیت اہلِ حدیث، جمعیت علمائے پاکستان اور اسلامی تحریک نے دینی اتحاد کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم یہ فیصلہ کرنے والے اتحاد کی سپریم کونسل کے اجلاس میں دو دیگر جماعتوں جماعت اسلامی اور جعمیت علماء اسلام (س) نے شرکت نہیں کی۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے ان فیصلوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ اسے کسی اتحاد کا نہیں بلکہ ان جماعتوں کا انفرادی فیصلہ قرار دیا ہے۔

سپریم کونسل کا یہ اجلاس جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر طلحہ کی رہائش گاہ پر ہوا جس کی صدارت علامہ ساجد نقوی نے کی۔

اجلاس کے فیصلوں سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اتحاد کے صدر قاضی حسین احمد کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم اس اتحاد کے امیدوار کتاب کے نشان کے تحت یہ انتخاب لڑیں گے۔

سپریم کونسل نے عام انتخابات کے لیئے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا ہے۔ ان کے علاوہ اس بورڈ میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، جلیل نقوی، رانا نصراللہ اور جلال الدین ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

سپریم کونسل نے اب اتحاد کے سیکٹری جنرل کے دستخط سے امیدواروں کو پارٹی لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اقلتیوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی از سر نو فہرستیں انتخابی کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اسی بارے میں
بائیکاٹ موخر، احتجاج کی کال
19 November, 2007 | پاکستان
مسلم لیگ (ن) انتخاب لڑے گی
09 December, 2007 | پاکستان
الیکشن کا بائیکاٹ: نواز شریف
29 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد