BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 December, 2007, 10:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی پی پی مسلم لیگ(ن) سے خوش

جہانگیر بدر
پیپلز پارٹی نے قومی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو مقید سیاسی کارکنوں کو اور ان کو جنہیں رہائی کے بعد مقدمات کا سامنا ہے قانونی مدد فراہم کریں گی۔
حزب اختلاف کی ایک بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی عام انتخابات میں ’بطور احتجاج‘ حصہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں پی پی پی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلان ان کی جماعت کے فیصلے کی توثیق ہے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والے نواز شریف نے بےنظیر بھٹو کے سیاسی لائحہ عمل کو اپنایا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں آئندہ بھی میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کے سلسلے میں تعاون جاری رکھیں گی۔

جہانگیر بدر نے اپنی جماعت کے موقف کو دوہرایا کہ وہ انتخابی میدان ’کنگز پارٹی‘ کے لیے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے اتوار کے روز حزب اختلاف کے اتحاد اے پی ڈی ایم کے ایک اجلاس کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے قومی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو مقید سیاسی کارکنوں کو اور ان کو جنہیں رہائی کے بعد مقدمات کا سامنا ہے قانونی مدد فراہم کریں گی۔ اسلام آباد میں اس کمیٹی کے رابطہ کار کے طور پر الیاس محسن کو تعینات کیا گیا ہے۔

نواز شریف اور بینظیر بھٹوبائیکاٹ، نو بائیکاٹ
انتخابات: اپوزیشن میں اتفاق رائے کا فقدان
نواز شریف اور بینظیر بھٹواےپی ڈی ایم اپرہینڈ
انتخابات میں حصہ لینے کی دوڑ میں بریکیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد