اکیلے بائیکاٹ نہیں :اے این پی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی اور جمیعت علماء اسلام(ف) کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جمعرات کو لاہور میں ہونے والے اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی اور جمیعت علماء اسلام (ف) نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تو اے این پی انتخابات میں حصہ لے گی۔
زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سن انیس سو پچاسی میں غیر سیاسی بنیادوں پر منعقد ہونے والے انتخابات کا تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کر کے سیاست میں ایسے عناصر کو گھسنے کا موقع دیا جنہوں نے اقتدار میں آکر سیاست میں کرپشن کا ایک رجحان متعارف کروایا جو آج تک برقرار ہے۔
واضح رہے کہ اے پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اب تک وہ پہلی اور واحد جماعت ہے جس نے اپوزیشن الائنس سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مبصرین کے بقول اگر اے این پی نے اے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کےنتیجے میں اپوزیشن کے اتحاد کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑے گے۔ ایک تو ریٹائرڈ جنرل مشرف کی زیر نگرانی ہونے والے انتخابات میں ایک اور جماعت کا اضافہ ہوگا جبکہ دوسری طرف احتجاجی تحریک کی صورت میں اے پی ڈی ایم صوبہ سرحد کی حد تک ایک عوامی قوت کے حامل جماعت سے محروم ہوجائے گی۔ | اسی بارے میں الیکشن بائیکاٹ، اپوزیشن کی سوچ بچار 20 November, 2007 | پاکستان بائیکاٹ کے حوالے سے سیاسی مشورے21 November, 2007 | پاکستان بائیکاٹ: دھمکی بھی، شرکت بھی 22 November, 2007 | پاکستان الیکشن کے مشروط بائیکاٹ کا اعلان24 November, 2007 | پاکستان تحریکِ انصاف کا الیکشن بائیکاٹ26 November, 2007 | پاکستان الیکشن کا بائیکاٹ: نواز شریف29 November, 2007 | پاکستان الیکشن کمیشن کےاجلاس کابائیکاٹ19 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||