الیکشن کے مشروط بائیکاٹ کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حزب مخالف کے ایک اتحاد ’اے پی ڈی ایم‘ نے آٹھ جنوری کے مجوزہ عام انتخابات کا مشروط طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اتحاد کے ایک اجلاس کے بعد مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ ظفر الحق، متحدہ مجلس عمل کے قاضی حسین احمد اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ نیوز بریفنگ میں کیا۔ بریفنگ میں محمود خان اچکزئی، عمران خان اور ڈاکٹر قادر مگسی بھی موجود رہے۔ حزب مخالف کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر آئندہ چار روز میں حکومت نے آئین بحال نہیں کیا،ایمرجنسی ختم نہیں کی، وکیل اور سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا، میڈیا پر عائد پابندیاں نے اٹھائیں اور برطرف ججوں کو بحال نہیں کیا تو وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ بریفنگ کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے صدر جاوید ہاشمی نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن اور اسفند یار ولی شریک نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق اجلاس میں قاضی حسین احمد نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے سے وہ اصولی طور پر متفق ہیں لیکن انہیں مہلت چاہیے تاکہ وہ اپنی جماعت کے شوریٰ سے اس فیصلے کی توثیق کراسکیں۔ تاہم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر کوئی جماعت انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا اور وہ ان کے ایسے حق کا احترام کریں گے لیکن ان کے بقول مسلم لیگ نواز سمیت ’اے پی ڈی ایم، کی دیگر جماعتیں بائیکاٹ کریں گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو سے بھی رابطہ کریں گے تاکہ انہیں بھی بائیکاٹ کے لیے قائل کرسکیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اپنی ہم خیال جماعتوں سے مل کر جنرل مشرف کے ہٹانے تک تحریک چلائے گی۔ واضح رہے کہ ’اے پی ڈی ایم، کی دو اہم جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن اور اسفد یار ولی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ دونوں رہنما پہلے ہی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ایسے میں کچھ سیاسی تبصرہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا بہت مشکل نظر آتا ہے کہ حزب مخالف کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کا متفقہ طور پر بائیکاٹ کرسکیں۔ | اسی بارے میں ’نواز شریف اتوار کولاہورپہنچیں گے‘24 November, 2007 | پاکستان جے یو آئی: امیدواروں کا اعلان24 November, 2007 | پاکستان APDM کی کال پر احتجاج، گرفتاریاں23 November, 2007 | پاکستان بینظیر، نواز نامزدگی کی تیاری22 November, 2007 | پاکستان الیکشن بائیکاٹ، اپوزیشن کی سوچ بچار 20 November, 2007 | پاکستان بائیکاٹ موخر، احتجاج کی کال19 November, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی میں انتخابات نامنظور‘11 November, 2007 | پاکستان نواز شریف کی بینظیر کو پیشکش10 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||