بینظیر، نواز نامزدگی کی تیاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی کی چئر پرسن بینظیر بھٹو اور حکمران مسلم لیگ کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے لیے اندرون سندھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ حکمران مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے۔ البتہ مسلم لیگ نواز، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی بعض جماعتیں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرپائی ہیں کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گی یا نہیں، اور اگر انتخاب میں حصہ لیا تو کس کس جماعت سے انتخابی اتحاد ہوگا کس سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے سب سے نازک پوزیشن بظاہر مسلم لیگ نواز کی ہے۔ یہ پارٹی اپنے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس تک نہیں بلا سکی حالانکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں صرف چار روز رہے گئے ہیں۔ لیکن لاہور سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے ترجمان احسن اقبال نے الیکشن شیڈول کو حکومتی دھاندلی قرار دیا ہے۔
احسن اقبال نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو تین ہفتوں کےدوران پاکستان میں ان کی مرکزی قیادت سمیت پانچ ہزار کارکن اور رہنما حراست میں لیے گئے۔ یہی وہ دن تھے جب ان کےپارلیمانی بورڈ کے اجلاس ہونے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا اورمسلم لیگ صوبہ سرحد کے صدر پیر صابر شاہ سمیت بڑی تعداد میں مقامی رہنما اور کارکن حراست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں انتخابات کو کسی صورت آزادنہ اور منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ مسلم لیگ نواز کے مقابلے میں اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے بیشتر سیٹوں پر امیدواروں کا فیصلہ لندن میں کرلیا تھا۔ پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات زکریا بٹ نے بتایا کہ لاہور کی قومی اسمبلی کے چھ سات حلقوں سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی بچی ہوئی نشستوں پر امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے بینظیر بھٹو نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلا لیاہے۔ لاہور سے اعتزاز احسن کے لیےبھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ نواز کے ترجمان احسن اقبال سے پوچھا گیا کہ آخر وہ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں پیچھے کیوں رہ گئے تو احسن اقبال نے کہا کہ سترہ اٹھارہ دنوں کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن مختصر مدت کے لیے پکڑے تو گئے لیکن ان کے تقریباً تمام مرکزی اور صوبائی لیڈر آزاد تھے اور وہ کسی نہ کسی حد تک انتخابی تیاریوں کو جاری رکھ سکے۔ اندرون سندھ سے نامہ نگار علی حسن نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے کاغذات نامزدگی کشمور سے حاصل کیے گئے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کے نامزدگی فارم لاڑکانہ سے لیے گئے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی ایک بڑی جماعت جے یوآئی نے صوبہ سرحد اور بلوچستان میں اپنے طور پر امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں لیکن ابھی انہیں یہ علم نہیں کہ جماعت اسلامی اور ایم ایم اے کی دیگر جماعتوں کے ساتھ اس کی سیٹ ایڈجسمنٹ کس طرح ہوگی۔ صوبہ سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی بورڈ تشکیل دیدیا ہے اور امیدواروں کو ٹکٹ کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرانے کا کہا ہے۔ ادھر بلوچستان میں حکمران مسلم لیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی گروپ سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمٹ کی منتظر ہے جبکہ قوم پرست حلقوں کا دباؤ ہے کہ قوم پرست سیاسی جماعتیں اپنے اپنے اختلاف ختم کرکے اتحاد بنائیں۔ کوئٹہ میں بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق بلوچ قوم پرستوں کی خواہش ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی،نیشنل پارٹی عبدالحئی گروپ اور نواب اکبر بگٹی مرحوم کی جمہوری وطن پارٹی ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں جبکہ پختون جماعتوں کے ہمدرد پختونخواہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس دیکھنا چاہتے ہیں جس میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہوں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے اب تک کی تیاریوں سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ حکمران اتحادی جماعتوں کے سوا جمیعت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ تاہم مسلم لیگ نواز، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو پرسوں بلائے جانے والے اے پی ڈی ایم کے اجلاس کے فیصلوں کا انتظار ہے۔ اس اجلاس میں اگر بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہوسکا تو پھر کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں صرف دودن رہ جائیں گے اور ان جماعتوں کو اسی قلیل عرصے میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے سے لیکر انتخابی اتحاد بنانے اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹنمٹ کے کڑے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ |
اسی بارے میں ’فضل الرحمان کے فیصلے پر چلیں گے‘22 September, 2007 | پاکستان ایمرجنسی ختم کریں: سلیم سیف اللہ19 November, 2007 | پاکستان الیکشن بائیکاٹ، اپوزیشن کی سوچ بچار 20 November, 2007 | پاکستان باوردی انتخاب، مخالفت کا اعلان28 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||