’یو این جانے میں جلدی کی گئی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے میں جلدی بازی سے کام لیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی رات سیاسی اور دینی جماعتوں کے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال پرغور کرنے کے لیے ایک اجلاس کا اہتمام کیا تھا جس میں سیاسی اور دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
شہباز شریف نے میڈیا کو بتایا کہ ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت کو اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کے بجائے حکومت پاکستان سے بات کرنی چاہیے تھی اور بقول ان کے بھارت کی طرف سے ٹھوس ثبوت پیش کیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا ہے بلکہ پاکستان تو وہ ملک ہے جو خود دہشت گردی کا شکار ہے ۔ان کے بقول پاکستان میں بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت سمیت بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ فرض ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں یہ بات اٹھائی جائے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حادثے کا ذمہ دار بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل ہے اور کوئی الزام نہیں بلکہ ایک اٹل حقیقت ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ سیاسی اور دینی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے گا جس سے کشیدگی پیدا ہو۔ پنجاب کے وزیر اعلیْ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسند کو روکنا خود پاکستان کے مفاد میں ہے اور ایسا کرنا کسی پر احسان نہیں ہے۔ | اسی بارے میں پھر ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ12 December, 2008 | پاکستان ’یو این دہشتگرد قرار دے سکتا تھا‘12 December, 2008 | پاکستان ’پاکستانی عسکریت پسند‘، عالمی پابندیاں 11 December, 2008 | پاکستان ’ابھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا‘ 09 December, 2008 | پاکستان رسالہ ’الدعوۃ‘ سے جماعتہ الدعوۃ تک11 December, 2008 | پاکستان عالمی ذمہ داری پوری ہوگی:گیلانی11 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||