BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2008, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یو این دہشتگرد قرار دے سکتا تھا‘

جماعۃ الدعوۃ
پاکستان اپنے دشمن سے تو لڑ سکتا ہے لیکن پوری دنیا سے نہیں لڑسکتا: احمد مختار
وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ اگر حکومت اقوام متحدہ کی طرف سے جماعۃ الدعوۃ پر لگائی جانے والی پابندی کو تسلیم نہ کرتا تو اقوام متحدہ پاکستان کو دہشت گرد قرار دے سکتا تھا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں بینظیر بھٹو ائرپورٹ پر حاجیوں کی پہلی پرواز کے استقبال کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دشمن سے تو لڑ سکتا ہے لیکن پوری دنیا سے نہیں لڑسکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ بھرپور کوشش ہے کہ دنیا میں پاکستان کو دہشت گرد ملک کے نام سے نہ پہچانا جائے بلکہ اُسے اعتدال پسند اور ترقی پسند ملک کے طور پر پوری دنیا میں جانا جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت شمالی کوریا دنیا سے علیحدہ ہے اور اب وہاں پر صورتحال یہ ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا کوئی نام ونشان نہیں ہے اور شمالی کوریا میں لوگ بھوکھے مر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں احمد مختار نے کہا کہ انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

چوہدری احمد مختار نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کسی بھی پاکستانی کے ملوث ہونے کے ثبوت پاکستانی حکومت کو فراہم نہیں کیے۔

ایک سوال پر کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو کیا پاکستان اس کے لیے تیار ہے جس پر احمد مختار نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی افواج اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھی تک سنہ پینسٹھ کی جنگ کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سنہ اکھتر پھر افغان جنگ اور اُس کے بعد گیارہ ستمبر کے واقعہ کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں لڑ رہا ہے اور یہ جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد