عالمی ذمہ داری پوری ہوگی:گیلانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پوری کرے گی۔ یہ بات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے سے ایک ملاقات میں کی ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی اہلکار کو پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ ممبئی حملوں کے بعد کشیدگی کی کمی کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی جانب سے چند افراد اور تنظیموں کے خلاف پابندی کو نوٹ کر لیا ہے اور اس پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داری کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔ وزیر اعظم نے بھارت کو پاکستان کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیشکش بھی دوہرائی۔ جان نیگروپونٹے کل دلی جا رہے ہیں اور سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم کو کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اپنی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مشترکہ تحقیقات کے لیے پاکستانی قیادت کی خواہش بھی بھارتی اہلکاروں تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن بھی موجود تھیں۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری داخلہ، خارجہ اور دفاع بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس سے قبل امریکی اہلکار نےصدر آصف علی زرداری سے بھی ایوان صدر میں الگ ملاقات کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بات ہوئی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے جمعرات کی صبح پاکستانی قیادت سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے آج صبح صحافیوں کو بتایا کہ ابھی حکومت اس پابندی پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس بابت ایک باضابطہ بیان جاری کرےگی تاہم سلامتی کونسل کے تازہ فیصلے کے بارے میں شام گئے تک اس بارے میں کوئی الگ بیان جاری نہیں کیا تھا مشیر داخلہ کے مطابق ہندوستان نے ابھی تک ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف کوئی شواہد فراہم نہیں کیئے ہیں۔ کراچی میں بعض اطلاعات کے مطابق جماعت الدعوۃ کے دفاتر حکومت کی جانب سے سیل کرنے کی اطلاعات تھیں لیکن سندھ حکومت اور پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی پر حملے: خصوصی ضمیمہ27 November, 2008 | منظر نامہ ’عراق میں بھی اتنا ڈر نہیں لگا تھا‘27 November, 2008 | انڈیا ’غیر ملکی سامنے آ جائیں‘27 November, 2008 | انڈیا ممبئی فائرنگ، عینی شاہدین کیا کہتے ہیں26 November, 2008 | انڈیا گرفتار شدت پسند کا نارکو ٹیسٹ 05 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||