بجلی کی بندش، احتجاج، مظاہرے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے وسطی شہر فیصل آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مقامی تاجروں،صنعتکاروں اورمزدوروں کی تنظیموں نے یوم احتجاج منایا۔ شہر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہوئے توڑ پھوڑ ہوئی ٹائر جلائے گئے جس سے مختلف مقامات پر کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی۔ پولیس نے چند مقامات پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ بجلی کی غیر متوقع اور غیر اعلاینہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک بھر سے احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں البتہ منگل کو سب سے زیادہ احتجاجی مظاہرے پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ہوئے۔ فیصل آبادمیں یوم احتجاج منانے کی کی کال ٹریڈرز الائنس نے دی تھی۔ شہر کے بیشتر کاروباری مراکز مارکیٹیں، ملیں، پاورلومز وغیر بند رہیں اور تاجر رہنماؤں کے مطابق درجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ سرگودھا روڈ شاداب کالونی،جھنگ روڈ پر پتھراؤ اور لاٹھی چارج ہوا۔چوک گھنٹے گھر کے سامنے توڑ پھوڑ ہوئی اور کچہری بازار میں مظاہرین نے دکانیں لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کردیا۔ جڑانوالہ روڈ سے سابق وفاقی وزیر مشاق چیمہ کی سربراہی میں آنے والے ایک جلوس کے شرکاء نے بجلی فراہم کرنے والے اداے فیسکو کے دفتر کےسا منے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائروں کو آگ لگائی۔ مظاہرین میں مزدوروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ مزدور رہنما عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی یونٹ بند ہورہے ہیں اور مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔ ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین شاہد رزاق نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو اگلے مرحلے پر چوک گھنٹہ گھر پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے اور اس کے بعد پورے شہر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کردی جائے گی۔ پاکستان تقریبا ایک برس سے بجلی کے بحران کا شکار ہے البتہ حالیہ دنوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہری علاقوں میں یہ سولہ گھنٹے تک جبکہ بعض دیہی علاقوں میں بجلی کا مجموعی تعطل بیس گھنٹے روزانہ تک جا پہنچا ہے۔ فیصل آباد کے علاوہ لاہور،ملتان،گوجرانوالہ، شیخوپور اورسرگودھا سمیت مختلف شہروں سے احتجاجی مظاہروں کی اطلاع ملی ہے۔ پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم ماہرین کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے تحت پاکستان ایک طویل عرصے تک توانائی کے بحران سے نہیں نکل سکے گا۔ |
اسی بارے میں ’اتحاد، عدلیہ، امریکہ یا روٹی کپڑا اور مکان‘ 11 May, 2008 | پاکستان ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ29 April, 2008 | پاکستان ’حملہ جمہوریت کے خلاف سازش‘15 April, 2008 | پاکستان ’غریب کی آمدن وہی، خرچہ دوگنا ہوگیا‘15 April, 2008 | پاکستان بجلی بحران: کراچی میں لوڈشیڈنگ07 March, 2008 | پاکستان پاکستان میں بجلی کا شدید بحران04 January, 2008 | پاکستان سرحد: لوڈ شیڈنگ پر احتجاج03 January, 2008 | پاکستان بجلی کے بھاری بل نے جان لے لی06 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||