BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 January, 2008, 12:00 GMT 17:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’خود کش حملے، تحقیق کا مطالبہ‘

مہمند ایجنسی
2007 میں باون خود کش حملوں میں 600 لوگ ہلاک ہوئے
پاکستان میں دینی مدارس کی تنظیم وفاق المدارس العربیہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو پر جان لیوا حملے سمیت ملک میں ہونے والے خود کش حملے ایک قومی مسئلہ ہیں اور اس پر متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے حکومت فوری طور پر علماء ، دانشوروں اور سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے۔

وفاق المدارس کےسیکریٹری جنرل حنیف جالندھری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیےایک اعلی سطحی غیرجانبدارانہ، آزاد اور منصفانہ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے جس کی سربراہی اس چیف جسٹس آف پاکستان کو سونپی جائے جس پر قوم کو اعتماد ہو تاکہ ان حملوں میں ملوث عناصر اور ان کے پس پردہ افراد بے نقاب ہوں جو انہیں تربیت، پیسہ اور اسلحہ دیتے ہیں۔ انہوں نےاس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ خود کش حملوں میں ملوث عناصر کا دینی مدارس سے کوئی تعلق ہے یا ان کے پیچھے مذہبی سوچ کار فرما ہے۔

’پاکستان میں آج تک جتنے بھی خود کش حملے ہوئے ان میں ملوث کسی بھی خود کش حملہ آور کا کسی دینی مدرسے تعلق ثابت نہیں ہوا۔‘

تحقیقاتی کمشن بنایا جائے
 پاکستان میں حالیہ برسوں میں تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیےایک اعلی سطحی غیرجانبدارانہ، آزاد اور منصفانہ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے جس کی سربراہی اس چیف جسٹس آف پاکستان کو سونپی جائے جس پر قوم کواعتماد ہو تاکہ ان حملوں میں ملوث عناصر اور ان کے پس پردہ افراد بے نقاب ہوں جو انہیں تربیت، پیسہ اور اسلحہ دیتے ہیں۔
حنیف جالندھری

حنیف جالندھری اس تاثر کو رد کیا کہ علماء نےغلبہ اسلام کے نام پر افغان یا پاکستانی طالبان کی جانب سے ہونے والی تشدد کی کارروائیوں کی کبھی کھل کر مذمت نہیں کی۔

’ہم نے تو اس سلسلے میں سترہ مئی 2005ء کو باقاعدہ فتوی جاری کیا تھا کہ کسی بھی بےگناہ انسان کا قتل خواہ وہ مسلمان ہو یا غیرمسلمان اور وہ مسلمان ملک میں رہتا ہے اور اس کے قانون کی پابندی کرتا ہے اس کا قتل جائز نہیں۔ پاکستان کے ساٹھ کے قریب جید علماء اور مفتیان کرام نے دستخط کئے تھے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ خود کش حملوں کے رجحان کے پیچھے سیاسی اور دوسرے عوامل بھی کارفرما ہیں۔’ان حملوں کے بہت سارے اسباب ایسے ہیں جن کا تعلق دین سے نہیں بلکہ ہماری ریاستی پالیسیوں اور سیاسی فیصلوں سے ہے۔‘

پاکستان میں 2007ء کے دوران باون سے زیادہ خود کش حملے ہوئے جن میں لگ بھگ چھ سو لوگ مارے گئے۔

حنیف جالندھری کا اصرار ہے کہ خود کش حملے عالمی قوتوں اور پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کا ردعمل ہیں اور انہیں روکنا علماء سے زیادہ حکومت کے اختیار میں ہے۔ ’جب تک حکومتیں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں گی تمام علماء ملکر بھی انہیں نہیں روک سکتے۔‘

’جب طاقت کا استعمال قانون بن جائے اور فیصلے دلائل اور حقائق کی بنیاد پر نہ ہوں بلکہ طاقت کی بنیاد پر ہوں اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا ایک جنگل کا قانون رائج ہو تو پھر ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے۔لوگ ریاستی جبر و تشدد کا نشانہ بنیں گے تو نتیجتاً ان کے اندر ایک ردعمل پیدا ہوگا۔‘

دینی مدارس میں نصابی تعلیم کے حوالے سے حنیف جالندھری نے کہا کہ مدارس کا اپنے نصاب کو عصر حاضر کے تقاضوں کےمطابق وقتاً فوقتاً تبدیل کرنے کا ایک نظام ہے اور مدارس امن اور تحمل و برداشت کی تعلیم دیتے ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پچھلے سال جتنی بڑی تعداد میں خودکش حملے ہوئے اور ان میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تو ان حالات میں اس بات کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ہم اس ایشو پر زیادہ توجہ دیکر اپنے طلبہ کو تعلیم دیں اور انہیں تشدد سے نفرت کرنا سکھائیں۔‘

طالبانمزار حاجی ترنگزئی
جنگ آزادی کے ہیرو کے مزار پرمسلح طالبان قابض
خالد عمرلال مسجد: بازگشت
مہمند ایجنسی مزار کے قابض کیا چاہتے ہیں؟
حاجی رسول خان محسود کراچی میں رہنے والے قبائلیکراچی میں قبائلی
قبائلی علاقوں سے باہر قبائلی فکر مند
لال مسجد آپریشن کے بعد کئی حملے ہوئے ہیںطالبان کی دھمکی
’لال مسجد پر مقامی طالبان رہنما کا بیان‘
لال مسجد: لاپتہ طلباء
لاپتہ ہونے والے طلباء کے والدین پریشان
لال مسجد کے اندر کا منظرلال مسجد کئی سوال
شدت پسند کہاں تھے اور کہاں چلے گئے
فوجآپریشن لال مسجد
ایک طویل کشمکش کا ابتدائی مرحلہ؟
اسی بارے میں
دو فوجی 35 حملہ آور ہلاک
23 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد