آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو لاہور سے قومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ریٹرنگ افسر کےسامنے پیش ہونگے۔ نواز شریف نے اپنی آمد کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ پیر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ یا اس میں حصہ لینے کا فیصلہ اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا اور وہ اسی فیصلے کو مانیں گے۔ جب ان کا جلوس لاہور کے صدر کینٹ کے علاقے میں پہنچا تو انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں بتایا کہ اےپی ڈی ایم کا اجلاس انتیس نومبر کو ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پیر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور الیکشن کمشن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ رات بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔ میاں نواز شریف کے علاوہ ان کے بھائی شہباز شریف اور اہلیہ کلثوم نواز بھی قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدوار ہیں اور توقع ہے کہ وہ بھی پیر کو ان کےہمراہ کاغذات جمع کرائیں گے۔ نواز شریف کے پروگرام کے مطابق وہ داتا دربار پرحاضری کے بعد رائے ونڈ فارم جائیں گے جہاں سب سے پہلے اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے۔نوازشریف جلاوطنی کی وجہ سے اپنے والد کی تدفین میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔ رائے ونڈ میں ہی وہ اپنے رفقاء سے مشاورت کریں گے اور انتخابات یا بائیکاٹ کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔نواز شریف اپنی پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ نواز شریف کی واپسی کے پاکستان اور خاص طور پر پنجاب کی سیاست پر گہرے اثرات ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور مسلم لیگ قاف کی پوزیشن کو دھچکا لگتا دکھائی دے رہا ہے۔ |
اسی بارے میں مشرف سعودی دورے سے واپس21 November, 2007 | پاکستان بینظیر، نواز نامزدگی کی تیاری22 November, 2007 | پاکستان نواز کی واپسی آئندہ چند دن میں:ہاشمی23 November, 2007 | پاکستان APDM کی کال پر احتجاج، گرفتاریاں23 November, 2007 | پاکستان ’نواز شریف نومبر میں پھر واپس‘15 October, 2007 | پاکستان نواز شریف کی دوسری واپسی09 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||