BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 October, 2007, 20:52 GMT 01:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نواز شریف نومبر میں پھر واپس‘

نواز شریف
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ اٹل ہے
مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے اعلان کیا ہے میاں نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان لوٹیں گے اور اس بار وہ لاہور ائر پورٹ پر اتریں گے۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے یہ بات پیر کو ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وہ سعودی عرب میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد عید سے ایک روز پہلے ہی پاکستان لوٹے تھے۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف نومبر ی واپسی کی تاریخ کا اعلان پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کرے گی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ اٹل ہے اور اگر حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو بے شک کرلے ان کی واپسی کے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

’غلط بیانی‘
 نواز شریف تین برس سے پہلے واپس نہیں لوٹ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی واپسی کے حوالے سے اپنے کارکنوں سے غلط بیانی کرتے ہیں۔
پرویز الہی

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ’نواز شریف اور موجودہ فوجی حکومت کا کوئی رابطہ ہوا ہے نہ وہ کرنا چاہتے ہیں‘۔ان کے بقول نواز شریف نے قوم کو فوجی حکمرانی سے ہمیشہ کے لیے نجات دلانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

میاں نواز شریف نے دس ستمبر کو بھی پاکستان واپس آنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ائرپورٹ سے ہی سعودی عرب بھجوادیا گیا تھا۔

ادھراس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے گجرات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تین برس سے پہلے واپس نہیں لوٹ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی واپسی کے حوالے سے اپنے کارکنوں سے غلط بیانی کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
نواز شریف حالات بدل دیں گے
24 September, 2007 | پاکستان
نواز شریف کی دوسری واپسی
09 October, 2007 | پاکستان
نواز کا فائیو سٹار خواب
19 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد