نواز شریف کی دوسری واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (نون) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے جلا وطن سربراہ میاں محمد نواز شریف کوئی ڈیڑھ ہفتے کےبعد سعودی عرب سے لندن جا رہے ہیں جہاں سے وہ ایک بار پھر پاکستان واپسی کا سفر کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے چئرمین راجہ ظفر الحق نے ان کی لندن روانگی کے منصوبے کی تصدیق کی ہے۔ میاں محمد نواز شریف دس ستمبر کو دوسری بار جلا وطن ہوجانے کے بعد سعودی عرب میں مقیم ہیں۔اس دوران ان کی سعودی فرماں روا اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور مسلم لیگی رہنماؤں کےمطابق سعودی حکام ان کے بیرون ملک سفر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے دوسری جلاوطنی کےدوران نواز شریف اپنا پاسپورٹ پاکستانی حکام کے قبضے میں جانے سے بچا سکے تھے اور یہ پاسپورٹ اب سعودی عرب میں ان کے پاس پہنچ چکا ہے۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ انہیں جو معلومات ہیں اس کے مطابق میاں نواز شریف سترہ یا اٹھارہ اکتوبر کو جدہ سے لندن جا رہے ہیں جبکہ اٹھارہ اکتوبر کو بےنظیر بھٹو نے پاکستان واپسی کے سفر کا اعلان کر رکھا ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں کے اس اعلان کے مطابق بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ جب بے نظیر بھٹو پاکستان کا سفر کر رہی ہوں گی تو نواز شریف سعودی عرب سے لندن کا سفرکر چکے ہونگے یا کرنے والے ہونگے۔ مسلم لیگی رہنماؤں کے مطابق نواز شریف لندن قیام کے دوران پاکستان واپسی کا فیصلہ کریں گے تاہم راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی تاریخ ہوگی عام انتخابات سے پہلے کی تاریخ ہی ہوگی۔ پاکستان میں چند وزراء یہ بات بار بار کہہ رہے ہیں کہ مفاہمت اگر بے نظیر کے ساتھ کی جا رہی ہے تو نواز شریف کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے۔خود پرویز مشرف اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ کہہ چکے ہیں وہ نواز شریف کو مفاہمت میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے بقول تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے اور یہ کہ نواز شریف سے مفاہمت انتخابات کے بعد ہو سکےگی۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر سنہ انیس سو ننانوے کو نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کو حراست میں لیا گیا اور اگلے برس غیر ملکی ثالثی میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت نواز شریف اپنے خاندان سمیت جلا وطن ہوگئے تھے۔ |
اسی بارے میں نواز شریف ایک بار پھر جلا وطن، جدہ منتقل10 September, 2007 | پاکستان تبدیلی کا یہ بہترین وقت ہے:مشرف 05 October, 2007 | پاکستان مصالحتی آرڈیننس، سب کے مزے05 October, 2007 | پاکستان ’ہر قربانی کے لیے تیار ہیں‘24 September, 2007 | پاکستان نواز شریف حالات بدل دیں گے 24 September, 2007 | پاکستان نوازشریف فلاپ شو کاذمہ دار کون؟22 September, 2007 | پاکستان سعودی عرب کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ19 September, 2007 | پاکستان ’نواز شریف کو دھوکے سے جدہ بھیجا‘11 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||