انسانی حقوق:چالیس کارکن ریمانڈ پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی ایک مقامی عدالت نے سوموار کو انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری جنرل سید اقبال حیدر اور کمیشن کے ڈائریکٹر آئی اے رحمن سمیت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے چالیس افراد کو چودہ دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ تاہم رات کے وقت ان افراد کو گلبرگ کے رہائشی علاقہ میں مختلف گھروں میں منتقل کرکے ان گھروں کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد انسانی حقوق کمیشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد سید اقبال حیدر اور آئی اے رحمن کے علاوہ خواتین سمیت پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حراست میں لئے جانے والوں میں سابق وزیر خزانہ پنجاب شاہد حفیظ کاردار، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتراوصاف علی، سابق پرنسپل این سی اے سلیمہ ہاشمی، جسٹس جاوید بٹر کے داماد شازیب مسعود، سید منصور علی شاہ، ڈاکٹر پروفیسرعلی چیمہ نمایاں تھا۔ اشتراوصاف علی شیخ کو پولیس حراست کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو پولیس اسٹیشن سے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اقبال حیدر اور آئی اے رحمن کو پولیس اسٹیشن سے عاصمہ جہانگیر کے گھر منتقل کرکے اس کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ عدالت کے روبرو بائیس خواتین سمیت چالیس سے زائد افراد کو پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ان افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ عدالت نے ان افراد کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر منگل کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ |
اسی بارے میں ایمرجنسی نافذ، آئین معطل، جسٹس چودہری برطرف، پریس پر پابندیاں03 November, 2007 | پاکستان ہنگامی صورت حال کے حکمنامے کا متن03 November, 2007 | پاکستان میڈیا پر پابندیاں مزید سخت03 November, 2007 | پاکستان ’عدلیہ، انتظامیہ سے متصادم تھی‘03 November, 2007 | پاکستان پاکستان میں ٹی وی نشریات غائب 03 November, 2007 | پاکستان عبوری آئین: شہری آزادیاں سلب03 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی چیلنج ہو سکتی ہے: سعید الزمان03 November, 2007 | پاکستان گرفتاریوں،نظربندی کا سلسلہ جاری04 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||