BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 November, 2007, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایمرجنسی چیلنج ہو سکتی ہے: سعید الزمان

سپریم کورٹ
حکومت کا اگر عدلیہ کے ساتھ کوئی تنازعہ ہے تو یہ کوئی جواز نہیں ہے کہ ایمرجنسی نافذ کردی جائے: سابق چیف جسٹس سعید الزمان
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عدالت یہ دیکھ سکتی ہے کہ ایمر جنسی کے نفاذ کا جواز تھا یا نہیں اور اسے کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کا کہنا تھا کہ انیس سو اٹھانوے کو جب ایٹمی دھماکہ کیا گیا اور ایمرجنسی نافذ کی گئی تو یہ معاملا سپریم کورٹ میں آیا اور میرے سمیت گیارہ ججوں نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کا تو جواز موجود ہے مگر بنیادی حقوق معطل کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے اور بنیادی حقوق بحال کردیئے گئے تھے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے اس اعلان کہ پیر کو آرمی چیف نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے سعید الزمان صدیقی نے کہا کہ آرمی چیف کو ایمرجنسی کے نفاذ کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے، وہ ایک عام آدمی ہیں اور آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وہ وفاقی حکومت کے ملازم ہیں البتہ صدر کو آئین میں اختیار حاصل ہے کہ وہ ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے لیے دو شرائط ہیں، ایک تو ملک پر بیرونی حملے کا خطرہ ہو یا کسی صوبے میں ایسے حالات پیدا ہوجائیں جو صوبائی حکومت کا اختیار نہ رہے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی کے تحت صوبوں کے اختیارات وفاق کے پاس منتقل ہوجاتے ہیں، جو صوبائی قانون سازی ہوتی ہے وہ وفاق کرنا شروع کردیتا ہے
جو بھی انتظامی احکامات ہوتے ہیں وہ وہ وفاق جاری کرتا ہے۔

سعید الزمان صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کا اگر عدلیہ کے ساتھ کوئی تنازعہ ہے تو یہ کوئی جواز نہیں ہے کہ ایمرجنسی نافذ کردی جائے ۔

اسی بارے میں
جنرل مشرف کو وکلاء کا چیلنج
24 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد