پاکستان میں ٹی وی نشریات غائب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور مقامات پر حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں اور اس ضمن میں پنجاب سے اضافی فورس طلب کرلی گئی ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس بھی جاری ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر واقع سفارت خانوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی مقامات پر بھی پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں جب پنجاب پولیس کے انسپکڑ جنرل احمد نسیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نہ اس اطلاع کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے اسلام آباد بھیجا جا سکتا ہے۔ ٹی وی نشریات اسلام آباد میں کیبل کی سہولت فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے کہا انہوں نے ٹی وی نشریات حکومت کےتحریری احکامات پر بند کی ہیں اور ان کی بحالی حکومتی احکامات پر ہی ہوگی۔ اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں پیمرا اور وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جس میں ملک میں نافذ العمل میڈیا پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ایمرجنسی، صدر نے تردید کر دی09 August, 2007 | پاکستان ’صدر سمجھتے ہیں ایمرجنسی کا جواز نہیں‘09 August, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی لگانے والا جنرل ضروری نہیں مشرف ہو‘04 September, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی افواہیں، دبئی سفرملتوی‘ 31 October, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی، بازارِ حصص میں مندی‘09 August, 2007 | پاکستان ممکنہ ایمرجنسی کی خبریں سرخیوں میں09 August, 2007 | پاکستان ایمرجنسی کا نفاذ ممکن ہے: شوکت 06 May, 2007 | پاکستان ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی بازگشت10 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||