BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 04:16 GMT 09:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممکنہ ایمرجنسی کی خبریں سرخیوں میں

صدر پرویز مشرف
حزب اختلاف صدر مشرف سے وردی چھوڑنے کا مطالبہ کر رہا ہے
جمعرات کی صبح پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ پرنٹ میڈیا میں بھی سب سے نمایاں خبر ملک میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کے بارے میں ہے اور تقریبا تمام قومی اخبارات نے اسی خبر کو شہ سرخی بنایا ہے۔

روزنامہ ’جنگ‘ کی شہ سرخی ہے ’ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کافیصلہ، قومی اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھ جائے گی۔‘ اسی خبر کے متن میں لکھا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکے گی، صدر کسی بھی صوبے میں گورنر راج نافذ کر سکیں گے، پارلیمنٹ کو بھی صوبائی قانون سازی کا اختیار مل جائے گا۔‘

جنگ اخبار کی ایک دوسری خبر ہے کہ’ایمرجنسی کے نفاذ میں ناکامی ہوئی تو مارشل لاء لگ جائے گا۔‘

روزنامہ ’نوائے وقت‘ کی لیڈ ہے کہ ’ایمرجنسی کے لیے حکومتی صلاح و مشورے، حالات موجود ہیں وزراء، آج مشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔‘ خبر کےمتن میں مختلف وزراء کے بیانات دیے گئے ہیں۔ خبر کے مطابق وفاقی وزیر وصی ظفر نے ایمرجنسی کی باتوں کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے جبکہ دیگر دو وزراء شیرافگن اور طارق عظیم نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے۔

روزنامہ ’ایکسپریس‘ کی لیڈ ہے کہ ’ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ، سرکاری حلقوں کے کنفیوز بیانات، آج اہم اجلاس طلب۔‘ اسی اخبار نے یہ خبر دی ہے کہ ایمرجنسی کے لیے صدراتی فرمان تیار۔

روزنامہ ’آواز لاہور‘ کی تین کالم خبر ہے کہ ’سیاسی یتیم ایک سال سے ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں، فیصلہ عدالتوں میں چیلنج کریں گے‘ بے نظیر۔‘

’ڈان‘ اخبار نے خبردی ہےکہ صدر جنرل پرویز مشرف نے بدھ کو اپنے ساتھیوں سے ایک ملاقات کی ہے جس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے امکان سمیت موجود غیر یقینی سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اسی اخبار کی ایک دوسری خبرہے کہ ایمرجنسی لگ جانے کی اطلاعات کے بعد آدھی رات کو جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کو اچانک ہائی الرٹ کردیا گیا اور دونوں شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

روزنامہ ’پاکستان‘ نے چودھری شجاعت کے بیان کو لیڈ بنا دیا ہے۔ شہ سرخی ہے: ’ملک میں آج ایمرجنسی نافذ کردی جائےگی۔‘

روزنامہ ’خبریں‘ کی لیڈ ہے کہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، منظوری مشترکہ پارلیمنٹ دے گی۔‘

’ڈیلی ٹائمز‘ نے تو خبر کے ساتھ صدر مشرف کے ٹی وی پر قوم سے باوردی خطاب کی ایک فائل فوٹو لگائی ہے اور سرخی جمائی ہے۔’میرے عزیز ہم وطنو۔‘

صدر پرویز مشرف (فائل فوٹو)ایمرجنسی، افواہیں
ایمرجنسی ہرگز نافذ نہیں کی جائے گی: مشرف
پاکستان الیکشنانتخابی ٹکٹ
مسلم لیگ (ق) اور خفیہ ایجنسیوں کا تعلق ؟
جنرل مشرف بینظیر بھٹوابوظہبی ملاقات
جنرل مشرف سے ملاقات پر بینظیر کیا کہتی ہیں
صدر جنرل پرویز مشرف’با وردی انتخاب‘
وزیر قانون کے مطابق صدر با وردی رہیں گے
امریکہ کے بعد اِی یو
2007 انتخابات میں یورپی یونین کی دلچسپی
لال مسجد کا ’چھاپہ‘
’مسجد کے طلبہ نے چینیوں کو بہت مارا‘
ایک طالب علمٹانک: جہاد کی تعلیم؟
کیا ٹانک میں بچے اسکول چھوڑ کر جہاد کے لیے نکل رہے ہیں؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد