’ایمرجنسی، بازارِ حصص میں مندی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں بدھ کو ایمرجنسی کے نفاد کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کا اثر بازارِ حصص میں دیکھنے کو ملا ہے اور کراچی سٹاک ایکسچینج میں کے ایس سی انڈیکس میں جمعرات کو تین سو بیاسی پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں یہ ریکارڈ مندی تھی اور اس سے قبل ایک روز میں کبھی بھی اتنی مندی نہیں ریکارڈ کی گئی۔ اس حالیہ مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی مارکیٹ کا آغاز ہوا تو شیئرز فروخت کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ میں چھ سو پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم شیئرز مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا اور 13626 سے شروع ہونے والے کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 13181 پوائنٹس پر ہوا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج کے ایک ڈائریکٹر شہزاد چانڈیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی یہ صورتحال ایمرجنسی کے خوف کی وجہ سے ہے اور اگر غیریقینی کی کیفیت جاری رہی تو صورتحال میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کا تعلق صرف سیاست سے نہیں بلکہ اس کا تعلق کافی دیگر معاملات سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ایمرجنسی سے تصورات تبدیل ہوتے ہیں اور غیر ملکی خریدار کے ذہن میں خدشات پیدا ہوتے ہیں وہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے‘۔شہزاد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر واضح اعلان کرنا چاہیے اور یہ غیر یقینی صورتحال ختم کر دینی چاہیے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینـج کے سابق چیئرمین فیرز قاسم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہےگا جب تک سیاسی صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی غیر یقینی کی صورتحال ہوتی ہے تو مارکیٹ میں گھبراہٹ پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا’اگلے چھ ماہ تک، جب تک انتخابات نہیں ہوتے اور جو سیاسی مذاکرات جاری ہیں ان کی کوئی حتمی شکل نہیں نکلتی اس وقت تک ہر آدمی اپنا اندازہ لگاتا رہےگا اور غیر یقینی کی صورتحال رہےگی‘۔ | اسی بارے میں کراچی بازار حصص بلند ترین سطح09 July, 2007 | پاکستان کراچی بازار حصص میں شدید مندی02 April, 2007 | پاکستان بش کا دورہ، سٹاک ایکسچینج مندا08 March, 2006 | پاکستان انٹرنیٹ کمپنیوں کو کروڑوں کا نقصان 30 June, 2005 | پاکستان سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈوب گئے21 April, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||