BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جسٹس عبد الحمید ڈوگر کون؟

جسٹس عبد الحمید ڈوگر
جسٹس عبد الحمید ڈوگر کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلح خیر پور سے ہے
جسٹس عبد الحمید ڈوگر نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف لے لیا ہے اور یہ جنرل مشرف کے دور اقتدار میں دوسرے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف لیا ہے۔

جسٹس عبد الحمید ڈوگر کو جن کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور سے ہے، پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس عبد الحمید ڈوگر اپریل 2000 میں اس وقت سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی سمیت چھ ججوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیا۔

جسٹس ڈوگر سپریم کورٹ کے اس بینچ میں شامل رہے جس نے جنرل پرویز مشرف کے اقتدار پر قبضے کو نظریہ ضرورت کی بیناد پر جائز قرار دیا تھا اور جنرل پرویز مشرف کو قانون سازی کا اختیار تک دیا تھا۔

جسٹس عبد الحمید ڈوگر کا شمار سپریم کورٹ کے ان ججوں میں ہوتا ہے جن سے حکومت وقت کو کبھی پریشانی نہیں ہوئی۔

وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر رہے اور انہیں کے دور میں انتہائی متنازعہ بلدیاتی الیکشن منعقد کرائے گئے۔

جسٹس عبد الحمید ڈوگر اس سپریم جوڈیشل کونسل کے بھی ممبر تھے جس نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے جسٹس عبد الحمید ڈوگر پر الزام لگایا تھا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا جا چکا ہے۔

جسٹس عبد الحمید ڈوگر سپریم کورٹ کی سینارٹی لسٹ پر چوتھے نمبر پر تھے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس رانا بھگوان داس ، جسٹس اور جاوید اقبال کو سپریم کورٹ سے نکالے جانے کے بعد وہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے اور اس طرح پاکستان کے چیف جسٹس بن گئے۔

اسی بارے میں
ایمرجنسی کالعدم: سپریم کورٹ
03 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد