BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 November, 2007, 15:42 GMT 20:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایمرجنسی کالعدم: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ (فائل فوٹو)
 سپریم کورٹ کے بینچ نے چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈروں، سٹاف افسران اور تمام متعلقہ سول اور فوجی حکام کو بھی عبوری آئین پر عمل درآمد سے روک دیا ہے
سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بینچ نے صدر مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کو ایسا کوئی بھی اقدام اٹھانے سے روک دیا ہے جو عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔

بینچ نے حکم دیا ہے کہ چیف جسٹس صاحبان سمیت سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا کوئی بھی جج عبوری آئین یا کسی بھی ماوراء آئین اقدام کے تحت حلف نہیں اٹھائے گا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈروں، سٹاف آفیسروں اور تمام متعلقہ سول اور فوجی حکام کو بھی عبوری آئین پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔ ان کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں سے عبوری آئین کے تحت حلف لینے اور کوئی بھی ایسا کام کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے جو عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عبوری آئین کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس صاحبان اور دیگر ججوں کی تعیناتی غیر آئینی ہو گی۔

سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے یہ حکم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کی طرف سے لارجر بینچ کے سامنے دی گئی درخواست پر دیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ حکومت صدر کی اہلیت کے بارے میں مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کی ہیت کو عبوری آئین یا ایمرجنسی نافذ کر کے تبدیل کر دے گی۔

سات رکنی بنچ نے درخواست کو مزید سماعت کے لیے سپریم کورٹ کی سترہ رکنی بنچ کو بھیج دی تھی اور آئندہ سماعت کے لیے پانچ نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

سپریم کورٹایمرجنسی کی حیثیت
ایمرجنسی چیلنج ہو سکتی ہے: سعید الزمان
افواہ اور حقیقت
ممکنہ ایمرجنسی کی خبریں سرخیوں میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد