قافلے مزارِ قائد کی جانب روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بینظیر بھٹو کی کراچی آمد کے بعد اب پاکستان پیپلزپارٹی کے قافلوں کا رخ قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے باہر بنائی گئی جلسہ گاہ کی طرف ہوگیا ہے جہاں کارکنوں کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس نعرے بازی اور رقص میں خواتین بھی شریک ہیں۔ مزار کے قریب شاہراہ قائدین پر خداداد چوک پر جلسہ گاہ بنائی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں تین کنٹینروں پر سٹیج بنایا گیا ہے اور ذرائع ابلاغ کے لیے بھی بائیں اور دائیں طرف دو دو کنٹینر کھڑے کیے گئے ہیں جبکہ فرش پر لوگوں کے بیٹھنے کے لیے دریاں بچھائی گئی ہیں ۔ جلسہ گاہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جن کی معاونت پاکستان پیپلز پارٹی کے رضاکار کر رہے ہیں جبکہ رینجرز اور پولیس کے ہیلی کاپٹر بھی نگرانی کر رہے ہیں ۔
جلسہ گاہ کی طرف سے آنے والوں راستوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور بینظیر بھٹو کی تصاویر سے سجایا گیا ہے، جبکہ جلسہ گاہ میں چاروں صوبوں سمیت کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔شاہراہ فیصل بلاک ہونے کی وجہ سے لوگوں نے دوپہر کو ہی ایئرپورٹ کے بجائے جلسہ گاہ کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔ دور دراز سے آئے ہوئے کارکن دوپہر تک تو قائداعظم کی مزار کی اطراف میں سایہ ڈھونڈتے رہے اور درختوں کے نیچے بیٹھے کر اپنی قائد کا انتظار کرتے رہے اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ وہ جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں تو ایک مرتبہ پھر ان میں جوش خروش پیدا ہوگیا۔ بینظیر بھٹو جلسے سے خطاب کرنے کے بعد ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی صدر سے کلفٹن میں واقع اپنے گھر بلاول ہاؤس پہنچیں گی، جہاں جشن منایا جائےگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق بینظیر بھٹو چار روز کراچی میں قیام کے بعد اندرون سندھ روانہ ہوں گی اور پروگرام کے تحت وہ پیر کو ٹھٹہ سے ہوتی ہوئی بدین پہنچیں گی جہاں سے حیدرآباد سے سیہون میں شہباز قلندر کی درگاہ پر چادر چڑھائیں گی اور وہاں سے اپنے آبائی شہر لاڑکانہ روانہ ہوجائیں گی۔ |
اسی بارے میں اندرون سندھ استقبال کی تیاریاں16 October, 2007 | پاکستان سرحد سے پیپلز پارٹی کے قافلے16 October, 2007 | پاکستان پنجاب، اسلام آباد سے قافلے روانہ16 October, 2007 | پاکستان بینظیرکا استقبال، قافلوں کی آمد15 October, 2007 | پاکستان بینظیر: واپسی پر نظرِ ثانی کی تردید15 October, 2007 | پاکستان ’بینظیر کی آمد پروگرام کے مطابق‘13 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||