بینظیر: واپسی پر نظرِ ثانی کی تردید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات بعض ذرائع ابلاغ کے ذریعے دیے جانے والے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ ان کی جماعت بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے پروگرام پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو آٹھ سال بعد پاکستان واپس لوٹ رہی ہیں اور پارٹی کی طرف سے ان کے تاریخی استقبال کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بینظیر بھٹو کی جماعت نے اٹھارہ اکتوبر کے دن ان کی کراچی آمد کا اعلان کر رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی کا الزام ہے کہ بینظیر بھٹو کی واپسی پر ابہام ان کے استقبال کے پروگرام کو خراب کرنے کے لیے پیداکیا جا رہا ہے۔ بینظیر بھٹو کی واپسی پر سوالات ایسے موقع پر اٹھائے جا رہے ہیں جب اندرون ملک کے مختلف شہروں سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قافلے بڑی تعداد میں کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پیر کو بی بی سی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے حکومت کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’وہ کوئی سیاسی مشورہ تو تھا نہیں۔ وہ تو بس مشورہ ایک تھا۔ اگر وہ پھر بھی آنا چاہیں تو وہ گئی بھی اپنی مرضی سے تھیں اور اپنی مرضی سے آ بھی سکتی ہیں‘۔ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر محمد علی درانی نے کہا کہ جو تحفظ ہر پاکستانی شہری کو ملنا چاہیے وہ بینظیر بھٹو کو بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سکیورٹی چیلنج کا بہرحال سامنا رہا ہے جس سے وہ نمٹتی رہی ہے اور اب بھی حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ | اسی بارے میں قدیر پر بیان، پیپلز پارٹی کی وضاحت26 September, 2007 | پاکستان استعفے بھی دے سکتے ہیں: بے نظیر03 October, 2007 | پاکستان توقع ہے ڈیل ہو جائے گی: بینظیر04 October, 2007 | پاکستان درخواست نہیں ملی، واپسی 18 کو 11 October, 2007 | پاکستان چھیاسی اور دو ہزار سات: کیا فرق ہے؟ 13 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||