BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 October, 2007, 15:11 GMT 20:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
استعفے بھی دے سکتے ہیں: بے نظیر

 بے نظیر بھٹو
بے نظیر کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات واپس ہونے چاہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں صدارتی انتخابات میں اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دے گی اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ پارٹی کے اراکین اپنی نشستوں سے استعفے پیش کر دیں۔

لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے ایک اہم اجلاس میں وقفے کے دوران اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی پیش کش کو انہوں نے مجلس عاملہ کے سامنے رکھ دیا ہے اور اس بارے میں فیصلہ بدھ کی رات یا جمعرات کی صبح متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے مقدمات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے موجوزہ آرڈیننس کے بارے میں انہوں نے خبر اخبارات میں پڑھی ہے لیکن اس سے زیادہ انہیں کچھ معلوم نہیں۔

بے نظیر بھٹو نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی نے ایوان صدر سے رابط بھی کیا تھا لیکن انہوں نے اس آرڈننس کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں پارٹی نے بھی ایک مسودہ بنا کر حکومت کو پیش کیا تھا اور پارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام مقدمات کو جن کا دس سال کے بعد بھی فیصلہ نہیں ہو سکا انہیں واپس لیا جائے۔

بے نظیر بھٹو نے کہا کہ پارٹی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد صدر کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں سے رجوع کرے گی۔

ایک اخبارنویس کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کہ آیا حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد اے پی ڈی ایم سے بھی رابط کیا جائے گا تو بے نظیر نے کہا کہ انہوں نے باقی سیاسی جماعتوں کا لفظ استعمال کیا ہے۔

مشترکہ حکمتِ عملی
News image
 پارٹی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد صدر کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں سے رجوع کرے گی
بے نظیر بھٹو

تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر قانونی پابندی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس پابندی کو ہٹانے کے لیے تیار ہے لیکن وہ ایسا آئندہ عام انتخابات کے بعد کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت ہو اور یکساں مواقعے فراہم کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صدر کے انتخاب کے بارے میں ایسی کوئی قدغن نہیں ہے اور ملک میں ایسی مثال بھی موجود ہیں کہ فوج کا سربراہ اپنی مدتِ ملازمت سے زیادہ اپنی عہدے پر فائز رہا ہو۔

جنرل مشرف کی طرف سے اپنا جانشیں مقرر کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ تھا کہ جنرل مشرف صدارتی انتخاب سے پہلے وردی اتار دیں جس پر جنرل مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے سامنے وعدہ کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کے فوراً بعد وردی اتار دیں گے۔

بدعنوانی کے مقدمات واپس لینے کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی ذات کے خلاف مقدمات کو واپس لینے کے لیے بہت عرصے سے تیار ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ تمام سیاسی رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات واپس لیئے جائیں۔

اس ضمن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمات کے بارے میں انہوں نے کسی بھی شخص جس کے خلاف انیس سو اٹھاسی اور انیس سو اٹھانوے کے درمیان مقدمات بنائے گئے اور وہ ثابت نہیں ہوئے انہیوں واپس لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں ان کی جماعت نے بدعنوانی کے ساٹھ ریفرینس دائر کیئے ہیں لیکن ایک پر بھی تحقیقات نہیں کی گئیں ان میں سٹیل ملز اور سٹاک ایکسچیج کے کیس بھی شامل تھے۔

مقدمات واپس لینے کے بارے میں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ایک وزیر نے گزشتہ روز ایک بیان دیا تھا جو پیپلز پارٹی کے خلاف پراپگنڈہ کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیور کی طرف سے پھلائی جانے والی خبروں کے ذریعے انہیں اور ان کی پارٹی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

بے نظیر اور صدر مشرفصدر مشرف، بے نظیر
ملاقات پر مِلا جُلا عوامی ردِ عمل
صدر مشرف (فائل فوٹو)سیاست کی مشکل
’ایمرجنسی لگانےوالاجنرل ضروری نہیں مشرف ہو‘
بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)تاریخ سازگھڑی مگر
پاکستان کے تاریخ ساز لمحوں میں کیا کیا ہوا؟
بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)مفاہمت کی بنیاد
بینظیر بھٹو کی واپسی یا مفاہمت کی بنیاد
بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)بینظیر کی سیاست
اکیس سال کے سفر میں کیا کیاہوا؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد