پنجاب، اسلام آباد سے قافلے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مفاہمت کا راستہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اختیار کیا ہے لیکن حکمران مسلم لیگ اسے مزاحمت کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ منگل کو ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں بے نظیر بھٹو کے خیرمقدمی پوسٹر اور بینر اتارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرویز الٰہی نے یہ روش جاری رکھی تو مستقبل میں ان کی پارٹی کا بھی کوئی پوسٹر اور بینر نہیں لگنے دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے سندھ کے وزیراعلیٰ ارباب رحیم پر بھی تنقید کہ انہوں نے سرکاری املاک سے پیپلز پارٹی کے پوسٹر اور بینر اتارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس کے مقابلے میں ایم کیو ایم نے سیاسی رویے کا ثبوت دیا ہے اور قاف لیگ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک غیرسیاسی گروپ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ راولپنڈی اور لاہور سے کارکنوں کے قافلے بذریعہ ٹرین اور سڑک کراچی روانہ ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ مختلف شہروں سے قافلے رحیم یار خان پہنچ رہے ہیں جہاں سے ان کی قیادت میں جلوس نے چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رحیم یار خان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے جس کا مقصد پیپلز پارٹی کے استقبالی جلوسوں کو روکنا ہے لیکن پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ’ہم تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے کراچی ائر پورٹ پر پہنچیں گےاور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اپنا تاریخی انقلابی کردار ادا کرے گی۔‘ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قافلوں کی روانگی شروع ہوچکی ہے اور راستوں میں ان کے لیے استقبالی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آمد کے سلسلے میں ملک میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اور ’ ڈس انفارمیشن پھیلانے میں وفاق کی کچھ ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جو خود کو بڑاسنجیدہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔‘ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ڈس انفارمیشن کے جال میں نہ آئیں اور پاکستان میں جمہوریت کے لیے ہونے والی جدوجہد میں مثبت کردار ادا کریں۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ ریاستی مشینری کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا خاص طور پر سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے کہنے پر بعض محکموں کے اہلکار قاف لیگ کے کارکنوں کے ساتھ ملکر پارٹی کے جھنڈےاور بینر اتروا رہے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری غلام عباس، سیکرٹری اطلاعات فرزانہ راجہ، لاہور سٹی کے عہدیدار سمیع اللہ خان اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے سڑک کے راستے روانہ ہونے والے قافلے ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہو رہے ہیں جہاں سے وہ براستہ رحیم یار خان کراچی پہنچیں گے۔ پیپلز پارٹی لاہو رکے ترجمان زکریا بٹ نے بتایا کہ شام کو کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ سابق وفاقی وزیراحمد مختارکی سربراہی میں ٹرین کے ذریعے کراچی روانہ ہو رہا ہے۔ گوجرانوالہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بسوں اور فلائنگ کوچوں پر مشتمل قافلے کراچی کے لیے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں اور دوپہر تک کم از کم اس طرح کی پچیس گاڑیاں روانہ ہوچکی تھیں۔ گاڑیوں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے، بینظیر بھٹو اور ان کے والد ذوالفقار علی بھٹوکی بڑی تصویریں، بینراور پوسٹر لگے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرایع کے مطابق فیصل آباد میں ہر یونین کونسل سے کم از کم ایک بس کارکنوں سے بھر کر روانہ کی جا رہی ہے جبکہ ملتان سے بھی قافلوں کی روانگی شروع ہوچکی ہے۔ اسلام آباد سے بی بی سی کے محمد اشتیاق کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ایک قافلہ منگل کو کراچی کے لیے بذریعہ سڑک روانہ ہوا۔یہ قافلہ پیپلزپارٹی اسلام آباد کے رکن قومی اسمبلی نیئر حُسین بخاری کے دفتر سے روانہ ہوا۔
پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے یہ کارکن جن میں چندہ ایک عمر رسیدہ کارکن بھی شامل تھے ایک بس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئے۔ بس کے ہمراہ چند ایک کاریں بھی اس قافلے میں شامل ہوں گی۔ نیئر حُسین بخاری کا کہنا تھا کہ وہ خود اس قافلے کے ساتھ نہیں جا رہے لیکن وہ رحیم یار خان میں اس قافلے کے ساتھ شامل ہونگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے کراچی جانے والے پیپلز پارٹی کے قافلے رحیم یار خان میں جا کر جمع ہونگے اور پیپلز پارٹی پنجاب کے قائدین جن میں پارٹی کے پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی شامل ہیں کراچی تک اس قافلے کے ساتھ جائیں گے۔ |
اسی بارے میں سندھ: استقبالیہ بینز ہٹانے کا حکم16 October, 2007 | پاکستان اندرون سندھ استقبال کی تیاریاں16 October, 2007 | پاکستان بینظیرکا استقبال، قافلوں کی آمد15 October, 2007 | پاکستان ’بینظیر کی آمد پروگرام کے مطابق‘13 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||