بینظیر بھٹو کی وطن واپسی اٹھارہ اکتوبر کو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بینظیر بھٹو اٹھارہ اکتوبر کو وطن واپس آئیں گی۔ پی پی پی کے اعلان کے مطابق وہ کراچی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اتریں گی۔ اپنی وطن واپسی کے فوراً بعد وہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گی۔ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر مخدوم امین فہیم، سیکریٹری اطلاعات شیری رحمان اور پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس اعلان کے سلسلے میں جمعہ کو ملک کے وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت مختلف شہروں میں بیک وقت پریس کانفرنسیں کی کی گئیں۔ لندن میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکِٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد یکم ستمبر کو بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ وہ چودہ ستمبر کو اپنی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گی۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ ناکام استقبال بھی بینظیر کے حامیوں کے پیش نظر ہوگا اور وہ ایسی کسی صورتحال سے بچنےکی کوشش کریں گے۔ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے استقبال کے شو کی کامیابی ازحد ضروری ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بینظیر کی واپسی کے شہر کا انتخاب بھی ان کے استقبال کے سلسلے میں اہم ہے۔ بینظیر بھٹو کے سن انیس سو چھیاسی میں ہونے والے استقبال کو پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع قرار دیا جاتا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بینظیر کا استقبال نواز شریف کے استقبال سے مختلف ہوگا کیونکہ ایک تو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو سیاسی جد و جہد اور سڑکوں کی سیاست کا گہرا تجربہ ہے اور دوسری بات حکومت سے مفاہمت کی افواہوں نے کارکنوں کو تقویت دی ہے۔ ابھی حکومتی حلقوں کی جانب سے ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ بینظیر سے واپسی کی صورت میں کیا سلوک روا رکھا جائے گا۔ انیس سو چھیانوے میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بینظیر خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ پاکستان میں عدالتوں نے ان کی غیر موجودگی میں انہیں قید کی سزا سنا رکھی ہے جبکہ بعض دوسرے ممالک میں بھی ان کے خلاف کرپشن کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ |
اسی بارے میں بینظیر: واپسی کا اعلان جمعہ کو13 September, 2007 | پاکستان بینظیر درخواست: دو وزراء کو نوٹس05 September, 2007 | پاکستان بینظیر سے رابطے، وزراء کے تحفظات05 September, 2007 | پاکستان ’بینظیر کے لیے دروازے کھلے ہیں‘02 September, 2007 | پاکستان سمجھوتہ ابھی نہیں ہوسکا: بینظیر31 August, 2007 | پاکستان وردی اتارنے پر رضامند: بینظیر29 August, 2007 | پاکستان مشرف کے ہاتھ سے وقت نکل رہا ہے: بینظیر16 August, 2007 | پاکستان بلوچستان سرکشی کا حل: بینظیر بھٹو 12 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||