’بے نظیر سے ڈیل کھٹائی میں ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے نظیر سے ڈیل کھٹائی میں پڑ چکی ہے اور اگر ڈیل کے نتیجے میں کوئی پیکیج سامنے نہ آیا تو ممکن ہے کہ صدارتی انتخابات سے پہلے عام انتخابات ہوجائیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کواٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیل بے شک کھٹائی میں پڑ چکی ہے لیکن بے نظیر سے سیاسی رابطے جاری ہیں اور ہمیشہ جاری رہیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ آئین ایمرجنسی کے نفاذ کی اجازت دیتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا معاملہ زیر غور ہے اور بعض حلقوں کی طرف سے صوبائی حکومتوں پر اعتراض کی وجہ سے یہ معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی مفاہمت اور گڈ گورننس چاہتی ہے اور اگر پیپلز پارٹی سے ڈیل نہ ہوئی اور پیکج کی باتیں ختم ہوگئیں تو حکومت آگے بڑھ سکتی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ’ کیا اسمبلیاں ختم ہورہی ہیں۔تو انہوں نے یہ مصرع کہا ’جی کا جانا ٹھرگیا ہے صبح گیا یا شام گیا‘۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا نواز شریف اب تین برس تک سعودی عرب سے باہر نہیں جاسکتے؟ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، پاکستان کی سیاست سٹاک ایکسچینج کی طرح اوپر نیچے جاتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور حکومت کے درمیان تین بار رابطوں کی کوشش ہوئی تھی مگر پاکستان کی سیاست میں ضد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز جب چاہیں پاکستان آسکتی ہیں ان کے کسی معاہدے پر کوئی دستخط نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت میں محاذ آرائی بڑھنی نہیں چاہیے یہ محاذ آرائی اچھی نہیں ہوگی۔میڈیا اور عدلیہ نے اپنا ایک اچھا امیج بنالیا ہے اور یہ ریاست کے اہم ستون بن چکے ہیں تاہم ان کا اتنا ہی استعمال کرنا چاہیے جس سے یہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ سکیں۔ | اسی بارے میں بالا بالا ڈیل نہیں کرینگے: فہیم 28 April, 2005 | پاکستان بینظیر کی ’ڈیل‘ پر نواز کی تنقید29 April, 2007 | پاکستان ڈیل کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی30 April, 2007 | پاکستان ’ڈیل‘، چودھری برادران کی مشکل26 July, 2007 | پاکستان کسی سےڈیل نہیں ہوئی: درانی 30 August, 2007 | پاکستان ’ڈیل ملکی نہیں ذاتی مفاد میں ہے‘31 August, 2007 | پاکستان موقف تبدیل کرنا ہونگے: شیخ رشید 12 November, 2003 | پاکستان بات بگڑ بھی سکتی ہے: شیخ رشید31 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||