بات بگڑ بھی سکتی ہے: شیخ رشید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں چند ’چیدہ چیدہ‘ نکات پر اختلاف سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور ’بات بگڑ بھی سکتی ہے۔‘ شیخ رشید احمد نے جو بہت عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات یا بقول ان کے ڈیل کے بارے میں پرجوش بیانات دیتے رہے ہیں جمعہ کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ایک انٹرویو میں مایوسی کا اظہار کیا۔ ان مذارکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’بات بگڑ بھی سکتی ہے‘ تاہم انہوں اس جملے میں اس بات کا بھی اضافہ کیا کہ صورت حال سوموار تک واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگ کے اجلاس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈیل کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا۔
چودھری شجاعت کی اس بات پر کہ پیپلز پارٹی سے ڈیل میں صرف نو فیصد پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ’چودھری صاحب‘ نے یہ بات بھی تکلفاً کی ہے۔ اس سوال پر کہ آپ تو اس ضمن میں نوے فیصد پیش رفت کا دعوی کرتے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اسی فیصد پیش رفت کا دعوی کرتے رہے ہیں جس کا بے نظیر بھٹو نے بھی کئی بیانات میں اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اور چودھری برادران نے صدر کو آئین کی دفعہ اٹھاون دو بی کے تحت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حاصل اختیار اور تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کی قانونی پابندی ختم کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے جاری مذاکرات میں اٹھارہ نکات شامل ہیں جن میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بے نظیر بھٹو اور ان کے شوہر پر قائم مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ یا شرط سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ اٹھاون دو بی اور تیسری مرتبہ وزیر اعظم والی شرط چوتھے یا پانچویں نمبر پر ہے۔ شیخ رشید احمد نے ان خبروں کی تردید کی کہ حکمران مسلم لیگ میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ وزیر مملکت اسحاق خاکوانی کے استعفے کے بارے میں انہوں نے کہا اسحاق خاکوانی نے جماعت کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ نواز شریف کی واپیسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ابھی دس تاریخ بہت دور ہے جب یہ تاریخ قریب آئے گی تو دیکھیں گے۔ | اسی بارے میں ’سودے بازی نہیں ہونے دیں گے‘30 August, 2007 | پاکستان ’صوبائی اسمبلی کے بغیر،صدرکاانتخاب‘30 August, 2007 | پاکستان نواز واپسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم31 August, 2007 | پاکستان مارشل لاء مسئلے کا حل نہیں: مشرف31 August, 2007 | پاکستان مشرف چھوڑنے والے قبول: نواز30 August, 2007 | پاکستان شریف کی واپسی اخبارات میں سرخیاں31 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||