BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 August, 2007, 17:24 GMT 22:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صوبائی اسمبلی کے بغیر،صدرکاانتخاب‘

اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم
صوبائی اسمبلی کے نہ ہونے کے باوجود صدارتی انتخاب منعقد ہوسکتے ہیں
اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کسی اسمبلی کی عدم موجودگی میں بھی ہوسکتا ہے لیکن قومی اسمبلی لازمی ہے۔

جمعرات کو صدارتی انتخاب کے طریقہ کار کے حوالے سے بی بی سی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک قیوم نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لیے حلقہ انتخاب سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے لیکن اگر کسی ایک صوبے کی اسمبلی نہ ہو تو اس کا صدارتی انتخاب کے انعقاد پر اثر نہیں پڑے گا۔ یعنی صوبائی اسمبلی کے نہ ہونے کے باوجود صدارتی انتخاب منعقد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’صدارتی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے‘۔

اسی طرح ان کے بقول اگر کسی سیاسی جماعت کے ارکانِ اسمبلی صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیں یا بطورِ احتجاج اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں تو تب بھی صدارتی انتخاب منعقد ہو نگے۔

انہوں نے کہا کہ ’اسمبلی میں نشستوں کا خالی ہونا یا کچھ ارکان کا مستعفی ہونا بھی صدارتی انتخاب کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا اور نہ ہی اس سے صدارتی انتخاب کے انعقاد پر فرق پڑے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں نشستیں خالی ہوتی رہتی ہیں ، کبھی کوئی رکنِ اسمبلی صحت کی خرابی کے وجہ سے اسمبلی میں وقتاٌ فوقتاٌ ہونے والی رائے شماری میں حصہ نہیں لے سکتا تو کبھی کوئی رکن کسی دوسری وجہ سے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیتا ہے۔

گوکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان صدارتی انتخاب میں ووٹ کے حقدار ہوتے ہیں اور آئین کی روشنی میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ مساوی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ’گو کہ پنجاب کی اسمبلی کے ارکان کی تعداد تین سو سے زائد ہے لیکن اگر صوبہ بلوچستان کے ارکان کی تعداد ایک سو ہے تو اس صورت میں پنجاب اسمبلی کے تین ارکان کے ووٹ بلوچستان اسمبلی کے ایک ووٹ کے برابر ہونگے‘۔

پندرہ نومبر دو ہزار سات کو صدر جنرل پرویز مشرف کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ صدارت پوری ہو نے کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر آئین کی روشنی میں پندرہ

کاغذات پر اعتراض کی صورت
 مدِ مقابل کی جانب سے اعتراض کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر بحیثیتِ ریٹرننگ آفیسر اعتراض کے حق میں یا اس کے خلاف فیصلہ دیں گے جس کے خلاف ہائی کورٹ اور پھر بعد میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے
ملک قیوم
ستمبر سے پندرہ اکتوبر دو ہزار سات کے دوران آئندہ پانچ سالہ مدت کے لیے صدارتی انتخاب کے انعقاد کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے۔ جو کہ اٹارنی جنرل ملک قیوم کے مطابق، دس سے بارہ روز پر مشتمل ہوگا جس کے دوران امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

کسی امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف مدِ مقابل کی جانب سے اعتراض کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر بحیثیتِ ریٹرننگ آفیسر اعتراض کے حق میں یا اس کے خلاف فیصلہ دیں گے جس کے خلاف ہائی کورٹ اور پھر بعد میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

صدارتی انتخاب میں تین امیدواروں کے مدِ مقابل ہونے کی صورت میں، اٹارنی جنرل کے بقول، جیتنے والے امیدوار کو باقی دونوں امیدواروں کو پڑنے والے کُل ووٹوں سے زیادہ ووٹ لینے ہونگے۔ بصورتِ دیگر انتخاب دوبارہ کرانا پڑتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف کوئی امیدوار ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرے تو کیا اس صورت میں صدارتی انتخاب تعطل کا شکار ہوسکتا ہے؟ تو اٹارنی جنرل نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ نے اپنے کاغذاتِ نامذگی مسترد کیے جانے کے بعد جب اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر عبدالقدیر چودھری کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ اور پھر بعد میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو اعلیٰ عدالتوں نے ان کی درخواستوں کو صدارتی انتخاب کی طے شدہ تاریخ سے پہلے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے نمٹا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کی صورت میں صدارتی انتخاب تعطل کا شکار نہیں ہوتے‘۔

پرویز مشرفمشرف کی ریلیاں
صدر کے جلسوں سے کیا پیغام ملتا ہے؟
مشرف اور پرویز الہٰیوردی مخالِف دھڑا
’مشرف کی مشکلات کا حل ڈیل میں‘
صدر پرویز مشرف’وردی میری کھال‘
’فوجی وردی پہننے میں فخر محسوس ہوتا ہے‘
بے نظیر بھٹووطن واپسی اور وردی
بے نظیر کی صدر مشرف کے ساتھ ’خفیہ مفاہمت‘
صدر مشرفصدارتی انتخاب
کیا ایک نئی قانونی اور آئینی جنگ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد