فوجی وردی میری کھال ہے: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صدارتی عہدہ انہوں نے ملکی حالات کی وجہ سے سنبھالا ہے مگر فوجی وردی پہننے میں انہیں فخر محسوس ہوتا ہے۔ بی بی سی اردو سے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر مشرف نے کہا ہے کہ فوجی وردی میں وہ پلے بڑھے اور جوان ہوئے ہیں، وردی ان کی کھال بن چکی ہے اور وہ اس سے کیسے الگ ہو سکتے ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں فوج کبھی مرضی سے نہیں آئی بلکہ فوج کو سول انتظامیہ سنبھالنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے پاکستان کو استحکام بخشا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ اس کا غلط پروپیگنڈا کیا۔ عدلیہ کے موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور انہیں اس کا فیصلہ منظور ہو گا۔
تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ وہ چیف جسٹس کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کریں گے یا نہیں۔ صدر مشرف نے ملک کے مختلف اداروں میں فوج کی موجودگی کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو جب ملک چلانا نہیں آیا تو فوج کے پاس ملکی انتظام سنبھالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ صدر نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانا چاہتے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں جلسے جلوس کرنے کو ہی اصل سیاست سمجھتی ہیں۔ |
اسی بارے میں ’آزادعدلیہ چاہیےتو سیاست بند کرو‘12 May, 2007 | پاکستان ’مشرف: ایک عہدہ لازماً چھوڑیں‘ 01 May, 2007 | پاکستان مشرف کی وکلاء کو وارننگ05 May, 2007 | پاکستان ایم کیو ایم سے تعلق نہیں: مشرف18 May, 2007 | پاکستان جنرل مشرف عوامی کٹہرے میں16 May, 2007 | پاکستان ایمرجنسی افواہیں بے بنیاد: مشرف12 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||