’نہ وہ اعتماد نہ آواز میں گھن گرج‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنرل مشرف وہ مشرف نہیں جنہیں میں نے چند سال پہلے دیکھا تھا۔ وہ کافی تبدیل ہو چکے ہیں۔ اب وہ بار بار اس بات کا احساس دلا رہے ہیں کہ فوجی ہونے کے باوجود وہ پاکستان کے سِول شہری ہیں۔ وردی کے ساتھ سوٹ بھی پہنتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اردو کا بیک گراؤنڈ ہے مگر پاکستان کے سولہ کروڑ عوام کی ترجمانی کرتا ہوں۔ ’اپوزیشن والے میرے بارے میں نئی نئی چیزیں تلاش کر کے اپنی سیاست چلاتے ہیں‘۔ جنرل مشرف کی باتوں میں جو اعتماد پہلے تھا آج وہ ذرا سا ڈگمگایا ہوا لگا۔ چند سال قبل پہلی بار مشرف سے مل کر محسوس ہوا تھا کہ وہ خالص فوجی ہیں۔ انہوں نے سیاست کے داؤ پیچ بھی نہیں سیکھے تھے اور عوام کو صحیح
اس وقت پاکستان جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس کی لکیریں مجھے جنرل مشرف کے چہرے پر صاف نظر آئیں۔ لگتا ہے انہیں اپوزیشن سے خوف ہے اور چِڑ بھی۔ وہ جمہوریت کا علمبرار بننا چاہتے ہیں مگر اپنی شرائط پر۔ کچھ ایسا محسوس ہوا کہ جیسے وہ اپنے محل سے باہر کی دنیا کو چند افراد کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور انہیں صحیح حقائق کا احساس نہیں۔ مانا کہ اپوزیشن بھی سستی سیاست چلاتی ہے مگر جنرل کے ذہن پر وہ بُری طرح چھائی ہوئی ہے۔ وہ ہر سوال کے جواب میں اپوزیشن کو موردِ الزام ٹھہرا کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹاتے ہیں، جیسے ان کے ذہن میں کچھ باتیں نقش ہوگئی ہیں۔
گو کہ وہ اپنے آپ کو فوجی سربراہ کہنے میں آج بھی فخر محسوس کرتے ہیں اور خود کو طاقتور سمجھتے ہیں مگر مجھے ان کی طاقت ور آواز میں کوئی کمی محسوس ہوئی جسے شاید میں الفاظ میں بیان نہ کر سکوں۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں اس بات کا قوی احساس ہو گیا ہے کہ صدر اور فوجی سربراہ کا یکجا ہونا ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ جس نے ذہن میں ایک تضاد کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ مگر ان دونوں میں سے کون کس پر غالب ہوگا، یہ اخذ کرنا انتہائی مشکل ہے۔ |
اسی بارے میں ’بینظیر، نواز شریف نہیں آسکتے‘18 May, 2007 | پاکستان ’آزادعدلیہ چاہیےتو سیاست بند کرو‘12 May, 2007 | پاکستان ’مشرف: ایک عہدہ لازماً چھوڑیں‘ 01 May, 2007 | پاکستان ’صدارتی انتخاب الیکشن سے پہلے‘27 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||