’بینظیر، نواز شریف نہیں آسکتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے نجی ٹی وی چینل ’آج‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اس ارادے کو دہرایا ہے کہ وہ سابق وزرائےاعظم بےنظیر بھٹو اور نواز شریف کو اس برس ہونے والے عام انتخابات سے پہلے پاکستان واپس نہیں آنے دینگے۔ جنرل مشرف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اس قسم کی خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ آئندہ انتخابات سے پہلے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء بےنظیر بھٹو کے ساتھ کوئی ’ڈیل‘ کرنیوالے ہیں۔ صدر مشرف نے کہا کہ وہ اردو بولتے ہیں لیکن ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ ’مخالفین زبردستی میرا تعلق ایم کیو ایم سے جوڑنا چاہتے ہیں‘۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو کراچی میں ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد ’مشرف بےنظیر ڈیل‘ کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ ادھر کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو دیتے ہیں بےنظیر بھٹو نے بھی کہا ہے کہ جنرل مشرف سے ’ڈیل‘ کرنے کا ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات ان کے (مشرف) خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف سے ان کی ’ڈیل‘ جمہوریت کے لیے ہو گی اور اس کے لیے پہل کرتے ہوئے انہیں فوجی یونیفارم اتارنا ہوگی۔ | اسی بارے میں صدر عدالت کو جوابدہ نہیں: وکیل16 May, 2007 | پاکستان جنرل مشرف عوامی کٹہرے میں16 May, 2007 | پاکستان ایمرجنسی افواہیں بے بنیاد: مشرف12 May, 2007 | پاکستان ’مشرف ایم کیوایم روابط پر شک تھا‘17 May, 2007 | پاکستان بینظیر کی ’ڈیل‘ پر نواز کی تنقید29 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||