BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 31 August, 2007, 02:54 GMT 07:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نواز واپسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم
بینظیربھٹو نے چھ ماہ پہلے کہا تھا کہ وہ ستمبر اور دسمبر کے درمیان پاکستان جائیں گی: شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نواز کے رہنما نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کے لیے حکومت کوئی مشکلات پیدا نہیں کرے گی۔

بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیری رحمان نے کہا: ’ہم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی دس ستمبر کو پاکستان واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان کو کوئی دشواریاں نہیں پیش آئیں گی اور انہیں اسلام آباد لینڈ کرنے دیا جائے گا۔‘

شیری رحمان نے کہا کہ اگر نواز شریف اتحاد برائے بحالیِ جمہوریت کے پلیٹ فارم سے واپس جاتے تو پیپلز پارٹی کے کارکن ان کا استقبال کرتے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف نے وطن واپس جانے کی کوشش کی تھی تو پیپلز پارٹی کے کارکن بہت سرگرم تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر تحریک میں نواز شریف کے ساتھ ہے لیکن ’ان کا یہ کہنا کہ ہم نے میثاقِ جموریت کی خلاف ورزی کی ہے، درست نہیں۔ اس میثاق میں صاف لکھا ہے کہ ہم کسی اور جماعت کو اقتدار سے نکالنے کے لیے ملٹری کے ساتھ مل کر کوئی سازش نہیں کریں گے۔ اور سازش ہم نے پہلے کی ہے نہ اب کریں گے۔‘

شیری رحمان نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر نواز شریف محاذ آرائی کی بجائے یہ کہتے کہ ’ہم سب مل کر جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف ڈیل کر کے ملک سے باہر چلے گئے تھے تو اس وقت پیپلز پارٹی ہی کے کارکنوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی تھیں اور جیلوں میں گئے تھے۔

شیری رحمان نے اعتزاز احسن کا نام لیے بغیر کہا ’حتیٰ کہ عدلیہ کی برتری میں بھی پیپلز پارٹی کا ایک کردار ہے آخر پی پی پی کہ وکلاء ہی سامنے رہے ہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ نواز شریف عوامی جذبات کی ترجمانی نہیں کر رہے جبکہ بے نظیر بھٹو ڈیل کی کوشش میں ہیں تو مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا ووٹ بینک ہے، اپنی شناخت اور اپنا ورثہ ہے اور پارٹی نے الیکشن کے لیے تیاری بھی کی ہے۔

اس سوال پر کہ نواز شریف نے پاکستان جانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے لیکن بے نظیر بھٹو کی طرف سے وطن واپسی کے بارے میں خاموشی ہے، شیری رحمان نے کہ ان کی پارٹی کی سربراہ نے چھ ماہ پہلے کہا تھا کہ وہ ستمبر اور دسمبر کے درمیان پاکستان جائیں گی۔

نواز شریف بے نظیرپی پی اور نواز لیگ
لندن: پاکستانی سیاست کا اکھاڑہ بن گیا ہے
 مسلم لیگی خوشیاں مسلم لیگی جشن
عدالتی فیصلہ: خوشیاں، جشن، مٹھائیاں
نواز شریفواپسی کا اعلان
لندن میں نواز شریف کی پریس کانفرنس
اسی بارے میں
کسی سےڈیل نہیں ہوئی: درانی
30 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد