فیصلہ: خوشیاں، جشن، مٹھائیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عدالتی فیصلے کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگی کارکن خوشیاں منا رہے ہیں مٹھائیاں بانٹی جارہی ہیں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مسلم لیگی کارکن صبح سے ہی فیصلے کے منتظر تھے اور جب ٹی وی چینلز نے یہ خبر نشر کرنا شروع کی کہ فیصلہ آج ہی متوقع ہے تو انہوں نے جشن کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ جمعرات کی سہ پہر سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی لاہور میں نواز شریف کے آبائی انتخابی حلقے گوالمنڈی میں ہوائی فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ سینکڑوں کارکن نسبت روڈ پر مسلم لیگ لاہور کے دفتر کے سامنے اکٹھے ہوگئے ہیں جہاں ایک دوسرے کو مبارکباد دی جاتی رہی۔ شام ہوتے ہی آتش بازی کا مظاہرہ شروع ہوگیا۔ نوازشریف کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حلقوں میں مسلم لیگی دفاتر میں جشن منایا جا رہا ہے اس کے علاوہ گلی محلوں میں عام لوگ خوش ہوئے ہیں اور مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔ فیصل آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے ریلی نکالی۔ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور مسلم لیگی جھنڈے لہرا رہے تھے۔ ملتان میں حسین آگاہی چوک میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیاگیا اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔ اس کے علاوہ نشتر روڈ، قاسم پور کالونی اور چھاؤنی کے علاقے میں مسلم لیگی کارکنوں نے خوشی کے اجتماعات کیے۔ گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر جشن منایا گیا اور بازار الماریاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ بہاولنگر کے سٹی چوک میں جلوس نکالا گیا۔ اوکاڑہ میں گول چوک صدر بازار میں آتش بازی کے گولے داغے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد اچانک شہر میں گہما گہمی دکھائی دی ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے خوشیاں منائے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں ’نواز، شہباز وطن واپس آسکتے ہیں‘23 August, 2007 | پاکستان ’رات نہ چڑھے اور وہ واپس آجائے‘23 August, 2007 | پاکستان ’جمہوریت جیتی ہے‘23 August, 2007 | پاکستان حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت16 August, 2007 | پاکستان ’انحراف کی صورت میں سزا بحال‘17 August, 2007 | پاکستان ’کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا‘17 August, 2007 | پاکستان ’بعد از معافی، مقدمہ نہیں کھُل سکتا‘17 August, 2007 | پاکستان شریف خاندان،نیب مقدمے پھرشروع17 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||