BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 August, 2007, 13:09 GMT 18:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اب مارشل لاء نہیں آئے گا‘
میاں نواز شریف
یہ ڈکٹیٹر شپ کی ہار ہے: نواز شریف
پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی درخواست پر ان کی حمایت میں فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں جمہوریت کی جیت ہے، پاکستانی عوام کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ مشرف صاحب کے آٹھ سالہ ظالمانہ دور کی شکست ہے۔ یہ ایک جابرانے فوجی حکومت کی شکست ہے۔‘

بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ’ہمارا راستہ اب صاف ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن اور اے پی ڈی ایم کی دوسری پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی ملک جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔‘

اے آر ڈی ہے ہی نہیں
 ’اے آر ڈی تو ہے ہی نہیں۔ اس کا وجود ختم ہو چکا ہے۔ جو بھی ہوگا اے پی ڈی ایم کے تحت ہوگا۔‘
نواز شریف

ان سے جب اے آر ڈی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’اے آر ڈی تو ہے ہی نہیں۔ اس کا وجود ختم ہو چکا ہے۔ جو بھی ہوگا اے پی ڈی ایم کے تحت ہوگا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں افسوس ہے کہ بینظیر نے اپنا راستہ علیحدہ کر دیا ہے۔‘

اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ پاکستان لوٹنے پر جیل جانے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپسی کا پروگرام پارٹی کے فیصلے کے مطابق اور اتحادیوں سے بات چیت کے بعد طے ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مشرف دور کے خاتمے کی شروعات ہیں‘۔

ان کے بھائی اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وطن واپسی کے لیے نواز شریف کے بیان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جونہی پارٹی کے لوگ فیصلے کے سلسلے میں خوشی، نوافل اور شکرانے سے فارغ ہوتے ہیں پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا اور وطن واپسی کا بلا تاخیر فیصلہ کیا جائے گا۔

نواز شریف اور خود پر مقدمات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا ان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ تاہم قومی احتساب بیورو، نیب کے مقدمات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ان مقدمات کا ڈٹ مقابلہ کریں گے‘۔

بینظیر سے رابطوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ غلطی ہوتی رہی ہے کہ سماجی مراسم تک نہیں رہے لیکن اب ان سے رابطہ ہے اور اب ماضی کی غلطیوں کو دہرائیں گے نہیں۔

اب مارشل لاء نہیں آئے گا
 لوگ اب نئے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اب مارشل لاء نہیں آئے گا۔ اب ایمرجنسی نہیں آئے گی
فخرالدین جی ابراہیم

نواز شریف کے وکیل (جسٹس) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ چیف صاحب نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں (شریف برادران) آنے دیں گے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ جہاں تک کیسز ہیں تو کوئی بھی کیسز کو روک نہیں سکتا لیکن میں ایک بتا دوں کہ یہ سیاسی مقدمات ہوتے، ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اب نئے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اب مارشل لاء نہیں آئے گا۔ اب ایمرجنسی نہیں آئے گی اور صدر صاحب جو الیکشن لڑ رہے ہیں اس میں بھیں ان کے لیے کچھ مشکلات ہوں گی۔

نواز شریف: ٹائم لائنتصاویر میں
نواز شریف: ٹائم لائن
اسی بارے میں
وہ سیاست سیکھ جاتے تو۔۔
23 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد