کیا ڈیل آئین بحال کرے گی: شہباز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آمریت سے سمجھوتہ کرنے والے بتائیں کہ کیا ایسا کرنے سے آئین بارہ اکتوبر ننانوے سے پہلے والی حالت میں آجائے گا تو پھر میں خود ان کے گلے میں ہار ڈالوں گا۔ اتوار کو لاہور پریس کلب میں مقامی مسلم لیگی رہنما کے تعزیتی اجلاس میں لندن سے ٹیلی فونک خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وکلا کی عظیم تحریک اور کراچی کے پچاس شہداء کی قربانیوں کی بدولت اب وہ وقت ہے جب آمریت کا جنازہ نکلے گا اور یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی۔ ان کے بقول جو بھی سیاسی جماعت یا فرد ان قربانیوں کا سودا کرے گا، قوم اس کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سمجھوتہ آمریت کو سہارا دے گا اور اس کی گرتی دیوار کو مضبوط کرےگا تو پھر پاکستانی قوم یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ سولہ کروڑ عوام نے کس لیے قربانیاں دی ہیں۔ ان کے بقول سمجھوتہ کرنے والوں کو عوام کے اس سوال کا جواب دینا ہی ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے بعد وقت آگیا ہے کہ آمریت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی اور ملک میں جمہوریت کا کاررواں رواں دواں ہوگا۔
اجلاس سے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ نے خطاب میں کہا کہ آمریت گہرے پانیوں میں ڈوب رہی ہے اور تنکے کا سہارا تلاش کیا جارہا ہے لیکن جب ایسی صورت ہوگی تو پھر یہ تنکا ہی رہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پر نکلیں اور غاصب جرنیلوں کو نکال باہر کریں ۔ ان کے بقول دشمنوں کے سامنے سرنڈر کرنے والی فوج نے ہمیشہ اپنوں کو نشانۂ ستم بنایا ہے اور جامعہ حفصہ اور لال مسجد میں بچوں کا قتل عام کرنے اور فتح کانشان بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے لیکن وہ ایسے خوش ہورہے ہیں جیسے سری نگر فتح کرلیا ہو۔ |
اسی بارے میں ’ڈیل‘، چودھری برادران کی مشکل26 July, 2007 | پاکستان ملاقات پر مِلا جُلا عوامی ردِ عمل28 July, 2007 | پاکستان ’کوئی راستہ نہیں بچا تھا‘10 July, 2007 | پاکستان اثاثوں کا مقدمہ: بینظیر و آصف بری04 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||