مارشل لاء مسئلے کا حل نہیں: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات سے قبل سیاسی استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے مارشل لاء یا ایمرجنسی کو مسئلہ کا حل قرار نہ دیتے ہوئے مسترد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام ’ایوان صدر سے‘ میں کیا۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے صدارتی اور عام انتخابات منعقد ہونے ہیں اس لئے خلل نہیں پیدا ہونا چاہیے، انتخابات سے قبل کے عرصے میں صورتحال مستحکم رہنی چاہیے، عدم استحکام پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ ’پاکستان میں جتنی ترقی ہو رہی ہے اور ہم آگے جا رہے ہیں، ترقی کے ثمرات عوام تک منتقل ہو رہے ہیں اب اس میں خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے، سیاسی صورتحال مستحکم رہنی چاہیے، مارشل لاءاور ایمرجنسیز ہمارے مستقبل کےلئے حل نہیں ہے۔ لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے، مجھے امید ہے کہ یہ استحکام رہے گا اور ہم الیکشن میں جائیں گے۔ صدارتی انتخابات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میرٹ پر منصفانہ اور شفاف انداز میں بروقت منعقد ہونے چاہئیں تاکہ ہم آگے بڑھیں۔‘ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، امن و امان کا مسئلہ اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے مسائل اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ’مجھے یقین ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام رہے گا جبکہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔‘ صدر نے کہا کہ جمہوریت ہماری ضرورت ہے، ملک میں جمہوریت قائم ہے اور جمہوریت میں عوام ووٹ ڈالیں گے عوام کی آواز اور چوائس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سیاسی غیر یقینی صورتحال آئندہ تین چار ماہ میں ختم ہو جانی چاہیے۔ صدر نے کہا کہ صدارتی انتخابات 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک ہونا چاہیے آئینی اور قانونی تقاضا یہی ہے، عام انتخابات اسی سال ہوں گے اور ہونے چاہئیں۔ مجھے امید ہے کہ عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے۔ صدر نے کہا کہ انہوں نے چیک اینڈ بیلنس کا نظام متعارف کرایا ہے۔ قومی سلامتی کونسل بنائی گئی ہے اس کا مقصد ہی پاکستان کے پاور بروکرز پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہے۔ ’مجھے امید ہے کہ قومی سلامتی کونسل کا آئینی ادارہ چیک اینڈ کنٹرول رکھے گا۔‘ صدر کا یہ پری ریکارڈ پروگرام جس وقت نشر کیا جا رہا تھا اس وقت مسلم لیگ کے راہنما نواز شریف لندن میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں ’نواز وعدے کی پاسداری کریں‘29 August, 2007 | پاکستان نواز، شہباز واپسی دس ستمبر کو30 August, 2007 | پاکستان ’صوبائی اسمبلی کے بغیر،صدرکاانتخاب‘30 August, 2007 | پاکستان نواز، شہباز کیلیے قاضی کی اپیل 30 August, 2007 | پاکستان نواز واپسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم31 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||