’نواز وعدے کی پاسداری کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ’ایک خیر خواہ ہستی‘ نے نواز شریف کو پیغام بھیجوایا ہے کہ وہ جنرل مشرف کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے، جس کے تحت انہیں دس سال تک ملک سے باہر رہنا ہے، کی پاسداری کریں۔ بدھ کو پنڈدادن خان میں دریائے جہلم پر نئے پل کے سنگِ بنیاد کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سزا سے بچنے کے لیے پاکستان کی خیرخواہ ایک عظیم ہستی سے تحریری معاہدہ کرکے دس برس کے لیے پاکستان سے باہر گئے تھے اور اس عظیم ہستی نے نواز شریف کو پیغام دیاہے کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور وہ اپنی مرضی سے اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے اپنی ہی درخواست پر ملک سے باہر گئے تھے۔ جنرل مشرف نے کہا کہ ’اب نواز شریف کردار کا مظاہرہ کریں اور اس معاہدے کی پاسداری کریں۔‘ صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر دعوے کر رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے کئی منصوبے شروع کیے۔ صدر مشرف نے نواز شریف پر الزام لگایا کہ اپنے دورِ حکومت میں انہوں نےعوام کو دھوکہ دیا۔ صدر نے نواز شریف کے بارے میں کہا ’ان کا دعوٰی ہے کہ انہوں نے موٹروے بنایا اور پیلی ٹیکسی سکیم شروع کی جبکہ ان کے دور میں بنایا گیا موٹروے ایم ٹو انتہائی مہنگا تعمیر کیا گیا اور اس کے قرضے موجودہ حکومت ادا کرتی رہی ہے۔‘ جنرل پرویز مشرف کے مطابق پیلی ٹیکسی سکیم نے پاکستان کے بینکوں کو دیوالیہ کر دیا۔ مشرف نے کہا کہ ’وہ عوام کو دھوکہ دیتے رہے اور اب واپس آ کر دوبارہ دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔‘ ملکی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تک امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ انتخابات کا سال ہے، ملک کو کئی چیلنج اور خطرات درپیش ہیں، انتہاپسندی اور دہشت گردی اہم مسئلہ ہے۔ مفاد پرست عناصر غیریقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، عوام ان سے بچ کر رہیں۔ | اسی بارے میں ’پہلے شہباز جائیں گے‘23 August, 2007 | پاکستان شہرِ طرب کو واپسی23 August, 2007 | قلم اور کالم عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ23 August, 2007 | پاکستان شراکتِ اقتدار پر زور: نیویارک ٹائمز17 August, 2007 | آس پاس ’کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا‘17 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||