’ڈیل ملکی نہیں ذاتی مفاد میں ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےدعویْ کیا ہے کہ ستمبر میں برطانوی پولیس ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کرے گی۔ جمعہ کولاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایوان عدل میں ایک سمینیار سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے صدرجنرل پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بھی نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بند کمرے میں ہونے والی ڈیل ملکی نہیں بلکہ ذاتی مفادات میں ہے۔ ان کے بقول ڈیل کے ذریعے بے نظیر بھٹو، جنرل مشرف کو نئی زندگی دے رہی ہیں جبکہ بدلے میں جنرل مشرف بے نظیر بھٹو کے خلاف کرپشن کے خلاف مقدمات ختم کررہے ہیں۔ عمران خان نے وکلا پر زور دیا کہ وہ اپنی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کردیں اورسیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے سے روکیں۔ان کے بقول ڈیل کا فائدہ صرف اسٹیبلشمنٹ کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل میں بے نظیر بھٹو ڈیل کے ذریعے جنرل مشرف کو دو برس کی سرکاری ملازم پرعائد شرط میں نرمی کے لیے سپورٹ کریں گی جس سے جنرل مشرف کو نئے زندگی ملے گی۔ | اسی بارے میں عمران کی سندھ آمد پر پابندی ختم06 June, 2007 | پاکستان ’الطاف حسین کے خلاف شواہد ہیں‘03 June, 2007 | پاکستان عمران خان لندن پہنچ گئے02 June, 2007 | پاکستان ہم پکا ہاتھ ڈالیں گے: عمران خان28 May, 2007 | پاکستان کراچی ضرور جاؤنگا: عمران خان27 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||