BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 June, 2007, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران خان لندن پہنچ گئے
عمران خان
عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے الطاف حسین کے خلاف ثبوت جمع کرلیے ہیں
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستانی سیاستدان الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا اسلام آباد سے نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق عمران خان نے لندن روانگی سےقبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کے خلاف ثبوت جمع کرلیے ہیں اور اب وہ برطانوی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں انہیں (الطاف حسین) کو سزا دلوانا مشکل ہے اس لیے برطانیہ میں مقدمہ کر رہا ہوں کیونکہ وہ دس برس سے وہاں قیام پذیر ہیں اور برطانوی شہری بھی ہیں‘۔

اس سے قبل بی بی سی کے نامہ نگار باربرا پلٹ نے اپنے مراسلے میں بتایا تھا کہ ان کی (الطاف حسین) پارٹی پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ چیف جسٹس کو کراچی کے دورے سے روکنے کے لیے تشدد سے کام لیا۔

ایم کیو ایم جنرل مشرف کی اتحادی ہے جن کی چیف جسٹس کو معطل کرنے کی کوشش حکومت مخالف تحریک کو ہوا دینے کا باعث بن چکی ہے۔

باربرا نے عمران کے حوالے سے کہا تھا کہ ’اپنی جماعت کے تمام فیصلے الطاف حسین خود کرتے ہیں اس لیے کراچی میں ہونے والے اس تشدد کے لیے جس کا الزام ان کے جماعت پر لگایا جاتا ہے الطاف حسین کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے‘۔

ایم کیو ایم اگرچہ اس تشدد کی ذمہ دار ہونے کی تردید کرتی ہے لیکن وہ شدت پسندی اور سڑکوں پر فساد میں ملوث ہونے کی تاریخ رکھتی ہے۔

الطاف حسین 1990 کی دہائی میں اس وقت لندن آ گئے تھے جب ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے فوجی کارروائی کی گئی تھی۔

انہوں نے یہاں سیاسی پناہ لی اور شہریت اختیار کر لی اور اب جلاوطنی سے اپنی جماعت کی قیادت کرتے ہیں۔

کراچی میں تشدد اس وقت رونما ہوا تھا جب چیف جسٹس کراچی میں خطاب کرنے کے لیے آنے والے تھے اور ان کے حکومت مخالف حامی ان کا استقبال کرنے اور جلوس نکالنے کے لیے سڑکوں پر آ گئے تھے۔ اس موقع پر تشدد کے واقعات میں چالیس سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

عمران خان عمران خان کا عزم
’الطاف حسین پر برطانیہ میں مقدمہ کروں گا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد