BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 May, 2007, 01:34 GMT 06:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی ضرور جاؤنگا: عمران خان

عمران خان
عمران خان کراچی کے واقعات کے حوالے سے ایم کیو ایم پر تنقید کر رہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان کے صوبہ سندھ میں داخلے پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔

تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی اور سندھ کے دوسرے علاقوں میں ضرور جائینگے اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کے رہنماء الطاف حسین پر ہوگی۔


عمران خان نے اتوار کو کراچی کے دورے کا اعلان کر رکھا تھا۔ پروگرام کے مطابق انہوں نے کراچی میں ’مئی بارہ‘ کے پر تشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعزیت کے لیے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے دفاتر جانا تھا۔

تعزیت کے بعد عمران خان نے حیدرآباد کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس اور کراچی کے پرتشدد واقعات پر ہونے والی ایک کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

نامناسب زبان
کراچی شہر میں کئی جگہوں پر عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، جس میں استعمال کی گئی زبان مبصرین کے مطابق انتہائی نا مناسب ہے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری کی بارہ مئی کے روز کراچی آمد کے موقع پر ہونے والی خونریزی کے بعد عمران خان صدر مشرف کی حلیف جماعت ایم کیو ایم کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ عنقریب لندن میں مقیم الطاف حسین کے خلاف برطانوی قوانین کے تحت مقدمہ دائر کرینگے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو چیف جسٹس کی کراچی آمد کے موقع پر تشدد کرنے پر اکسایا۔

ایم کیو ایم نے ان بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور متعدد شہروں میں اس کے کارکنوں نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ کراچی شہر میں کئی جگہوں پر عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، جس میں استعمال کی گئی زبان مبصرین کے مطابق انتہائی نا مناسب ہے۔

کراچی میں تشدد
امن خراب نہیں ہونے دیں گے : اسفندیار ولی
عمران خان عمران خان کا عزم
’الطاف حسین پر برطانیہ میں مقدمہ کروں گا‘
ایم کیو ایم یہ حکم کس کا تھا
کراچی پولیس پلان کس نے منظور کیا
سازش میں اہم کردار
ایم کیو ایم کا فوج کے ہاتھوں استعمال
’جنگ‘ کس نے جیتی
’کراچی کی لڑائی سب ہی ہار گئے‘
الزبتھ ہرلےلزِ ہرلی پاکستان میں
عمران خان کی دعوت پر الِزبتھ ہرلی پاکستان میں
عمران خانعمران خان بتاتے ہیں
’قرضوں کی پیشکش کیوں مسترد کی جائے؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد