عمران معافی مانگیں:ایم کیوایم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ نے سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لندن میں مقیم ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کے خلاف بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ متحدہ نے عمران خان سے اپنے بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی عمران خان کے کردار کے بارے میں تمام تر شواہد جمع کرکے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لئے ایک تحریک جمع کرائے گی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور ارکان اسمبلی حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری نے سنیچر کو کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے الطاف حسین کے خلاف بیانات کو بدترین زہر افشانی اور ہرزہ سرائی قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا ’یہ الطاف حسین سے محبت کرنے والے کارکنوں، عوام اور ان کے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران سیاست میں مسلسل ناکامیوں کے بعد مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا ’عمران خان نے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے دراصل اپنی اصلیت اور اپنے اصل کردار کو بے نقاب کیا ہے۔‘ انہوں نے الزام عائد کیا ’پلے بوائے عمران کا ماضی پرتعیش زندگی گزارنے والے ڈکٹیٹر کا ہے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی عدالت میں سیتا وائٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ جیتا اور اپنی بیٹی کے لیےحق مانگا جو عمران نے مسترد کردیا آج تک وہ وہاں جاکر ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے گریزاں ہیں‘۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ لندن جائیں گے اور الطاف حسین کے خلاف کراچی میں 12 مئی کواپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت برطانوی عدالت میں مقدمہ داخل کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کو متحدہ قومی موومنٹ سے علحیدہ کرنے کا مطالبہ ایم کیو ایم کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہے جس کی داغ بیل 19 جون 1992ء کو ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران اس وقت کے آرمی چیف جنرل آصف نواز نے ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے ایم کیو ایم کے خلاف جس سازش کا عندیہ دیا تھا وہ دراصل ایم کیو ایم کو ہی ٹارگٹ کرنے کے لئے تھی اور ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کرنے کی جو حسرت ایک عرصے سے متحدہ مخالف عناصر دل میں لئے بیٹھے ہیں عمران کے بیانات سے وہ بھی باہر آگئی ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کو متحدہ سے الگ کردیا جائے لیکن یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کی جانب سے جمعہ کی شب کراچی اور حیدرآباد میں عمران خان کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ سنیچر کے دن ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم اے پی ایم ایس او کی جانب سے ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے قومی مجلس مشاورت کے عنوان سے بلائے گئے کثیرالجماعت اجلاس میں 12 مئی کو کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار الطاف حسین کو قرار دیا تھا اور ان پر کڑی تنقید کی تھی۔ | اسی بارے میں ’الطاف حسین پر مقدمہ کروں گا‘22 May, 2007 | پاکستان ’الطاف پر الزامات کا جائزہ لیں گے‘19 May, 2007 | پاکستان الطاف حسین متحدہ کی قیادت سے الگ؟05 January, 2007 | پاکستان تنظیمیں فائرنگ کا نوٹس لیں: متحدہ21 May, 2007 | پاکستان ایم کیو ایم فوج کے ہاتھوں میں؟17 May, 2007 | پاکستان رہنما ہوش کے ناخن لیں: فاروق ستار13 May, 2007 | پاکستان ’وکلاء ایم کیو ایم سےوابستہ نہ ہوں‘ 19 May, 2007 | پاکستان متحدہ کے کارکنوں کیخلاف شکایت17 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||