رہنما ہوش کے ناخن لیں: فاروق ستار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرکز اور سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے غیر معینہ مدت تک اپنے تمام تنظیمی سیکٹر اور یونٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کراچی میں نسلی فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ اعلان آج رات کراچی میں متحدہ کے مرکز نائین زیرو پر ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قومی جماعت بننے کے لیے رواں دواں ہے، چند ماہ سے اس کی مقبولیت روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح لسانی فسادات کرنے کی کوشش کی گی، اے این پی کے رہنما جلتی پر تیل چھڑکنے کی کوشش نہ کریں اور اسفند یار علی اور دیگر رہنما ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کو گھمراہ کر رہی ہیں پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ متحدہ کے سات سے زائد دفاتر پر حملے اور نذر آتش کیا گیا ہے اور سندھ بھر سے بیس سے زائد کارکن لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ان کے ارکان کو بازیاب کیا جائے۔ | اسی بارے میں کراچی کے خون سے اخبارات رنگے رہے13 May, 2007 | پاکستان کراچی: مزید ہلاکتیں، رینجرز تعینات13 May, 2007 | پاکستان ’لاڈلوں نے کراچی سے انتقام لیا‘13 May, 2007 | پاکستان کراچی میں ہنگامے، چونتیس ہلاک12 May, 2007 | پاکستان کراچی: کشیدگی، ہلاکتیں، گرفتاریاں11 May, 2007 | پاکستان کراچی کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ10 May, 2007 | پاکستان ’دورہِ کراچی ملتوی نہیں ہوگا‘10 May, 2007 | پاکستان جسٹس سےیکجہتی کےلیےکراچی کاسفر09 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||